2025-10-10@12:58:25 GMT
تلاش کی گنتی: 1865
«گھر سے کام»:
بھارت کے نامور باڈی بلڈر اور اداکار ورندر سنگھ گھمن 42 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی وفات امرتسر کے فورٹیس اسپتال میں ہوئی، جہاں وہ ایک معمولی بائسپس سرجری کے لیے داخل ہوئے تھے۔ گھمن کے اہل خانہ اور منیجر نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ابتدائی طور پر کندھے میں درد کی شکایت تھی، جس کے بعد وہ اسپتال لائے گئے تھے۔ ورندر سنگھ گھمن کا شمار بھارت کے مایہ ناز باڈی بلڈرز میں ہوتا تھا۔ ان کا تعلق پنجاب کے ضلع گرداسپور سے تھا۔ انہوں نے 2009 میں ’مسٹر انڈیا‘ کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ’مسٹر ایشیا‘ مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے...
معروف پنجابی اداکار اور بین الاقوامی باڈی بلڈر ورندر سنگھ گھمن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 41 برس تھی۔ گھمن کے بھتیجے امن جوت سنگھ گھمن نے جالندھر میں صحافیوں کو بتایا کہ اداکار کو جمعرات کی شام امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں دل کا دورہ پڑا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔ ان کے مینیجر یادوندر سنگھ کے مطابق، گھمن کو چند روز سے کندھے میں درد محسوس ہو رہا تھا اور وہ معائنے کے لیے اسپتال گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے موٹر سائیکل حادثے میں زخمی معروف بھارتی گلوکار چل بسے ورندر گھمن کا شمار بھارت کے معروف باڈی بلڈرز میں ہوتا تھا۔ وہ 2009 میں مسٹر انڈیا کا اعزاز جیت چکے...
اداکار سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ اگر امریتا نہ ہوتیں تو شاید میں بالی ووڈ میں راستہ ہی نہ ڈھونڈ پاتا۔ اس بات کا انکشاف بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے برسوں بعد پہلی بار اپنی سابقہ بیوی اور سینئر اداکارہ امریتا سنگھ کے بارے میں وہ باتیں کھول کر بتا دیں جن کا ذکر وہ پہلے کبھی نہ کر سکے تھے۔ سیف علی خان نے کہا کہ میں کم عمر اور نا تجربہ کار تھا۔ ہماری شادی چاہے نہیں چل سکی، لیکن میں پہلی بار کہہ رہا ہوں۔ امریتا نے مجھے انڈسٹری سمجھنے، لوگوں کو پہچاننے اور اپنے راستے بنانے میں بے پناہ مدد دی۔...
گوگل نے اپنی ’ورک فرام اینی ویئر‘ (Work From Anywhere – WFA) پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے اسے مزید سخت بنا دیا ہے۔ کمپنی کی داخلی دستاویزات کے مطابق، اگر کوئی ملازم دفتر کے علاوہ کسی مقام سے صرف ایک دن بھی کام کرتا ہے، تو اس پورے ہفتے کو WFA میں شمار کیا جائے گا، قطع نظر اس کے کہ ہفتے میں صرف ایک دن کام کیا گیا ہو یا 5 دن۔ گوگل نے یہ واضح کیا ہے کہ WFA پالیسی کو ’گھر سے کام‘ (Work From Home) کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ کمپنی کی موجودہ ہائبرڈ ورک پالیسی برقرار ہے، جس کے تحت ملازمین کو ہر ہفتے دو دن گھر سے کام...
انسپکٹر جنرل آف پولیس جموں زون بی ایس ٹوٹی نے دعویٰ کیا کہ علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ بھارتی فورسز نے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی شروع کی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ نے گذشتہ شام کو بیرنتھوب کے علاقے میں مشترکہ طور پر کارروائی شروع کی تھی جو آج مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل آف...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے راشن کارڈ اسکیم شروع کردی جس کے تحت شہری ڈیجیٹل سمارٹ کارڈ کے ذریعے ہر ماہ 3 ہزار روپے وصول کریں گے۔ڈیجیٹل سمارٹ کارڈ بنیادی اشیا ء خریدنے کے لیے مجاز گروسری سٹورز پر استعمال کیا جاسکتا ہے،اس سکیم کے تحت ڈیڑھ لاکھ راشن کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔(جاری ہے) راشن کارڈ کے لیے صرف پنجاب کے رہائشی درخواست دے سکتے ہیں،اس کے لیے پی ایس ای آر سروے میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے اور اس کے پاس ایک مربوط موبائل نمبر کے ساتھ ایک درست شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے،ماہانہ گھریلو آمدنی 50000 سے کم اور پی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، گھرکا ملازم ہی چور نکلا، 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے گئے تھے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیرچوہدری سکندر حیات کی بیٹی کے ملازم نے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے،واردات کا مقدمہ 27 ستمبرکودرج کیا گیا۔پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کیا گیا۔ملزم سے چوری شدہ زیورات برآمد ہو چکے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔ اس معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم...
( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے...
سرگودھا گھمانے کے لیے بلانے والوں نے لاہور سے آئی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔سرگودھا پولیس کے مطابق لاہور سے سرگودھا آئی 23 سالہ لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار بنایا گیا ہے۔ پتوکی میں لڑکی سے زیادتی، ملزم نے ویڈیو وائرل کردیایف آئی آر کے مطابق ملزم ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر لڑکی سے ایک سال تک زیادتی کرتا رہا۔ سرگودھا پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ دوست نے سرگودھا گھمانے کے لیے بلایا تھا، جس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر زیادتی کی۔سرگودھا پولیس کا...
فیصل آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکان نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اس کے بال کاٹ دیے جب کہ کمسن بچی کا جسم بھی گرم چمٹے سے جلایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ سول لائن کےعلاقے میں 13 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس میں گھر کے مالک مالک حبیب سلیم اور اہلیہ صدف نے ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سفاک ملزمان بچی کے جسم کو گرم چمٹے سے جلاتے رہے اور اس کے سرکے بال بھی کاٹ ڈالے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعے...
سٹی42: پنجاب حکومت کی "اپنی زمین اپنا گھر" سکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو مفت رہائشی پلاٹ دینے کے عمل میں تیزی آ گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹیاں فعال کر دی گئی ہیں اور سکروٹنی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک 15 ہزار 816 درخواست گزاروں میں سے 3 ہزار 694 خاندانوں کی سکروٹنی مکمل ہو چکی ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کو ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) سکندر ذیشان نے سکیم کی پیش رفت اور مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران پھاٹا کے...
ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ چاند دیکھنے کےلیےموسمی حالات سازگارہوں گےاورمطلع جزوی طور پر ابر آلود یاصاف رہنےکا امکان ہے, جمادی الاول کاچاند 21 اکتوبرکوشام پانچ بجکر 25منٹ پرپیدا ہوگا،23 اکتوبر بروز جمعرات کو چاند نظر آنےکےقوی امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ23 تاریخ کوچاند کی عمر 48 گھنٹے 57منٹ ہوگی جبکہ چاند کی بلندی 10 اعشاریہ 2 درجے ریکارڈ کی جائے گی, چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی عمر کم از کم 19 گھنٹے اور بلندی 5 درجے یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اہم شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہوئے 12 گھنٹے گزر گئے لیکن اب تک بھی ان کا استعفی گورنر ہاوس نہ پہنچ سکا۔ ذرائع گورنر ہاوس نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا استعفی تاحال موصول نہیں ہوا، استعفی موصول ہونے کے بعد آئین کے مطابق اس کو دیکھا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور نے اپنے استعفے میں لکھا کہ قائد عمران خان کے حکم کی تعمیل میں وزارتِ اعلیٰ چھوڑ رہا ہوں، وزارتِ اعلیٰ میرے لیے اعزاز تھی، استعفیٰ قیادت کے فیصلے پر دیا، جب عہدہ سنبھالا تو صوبہ مالی بحران اور دہشت گردی کے سنگین چیلنجز سے دوچار تھا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ ہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-08-9 کراچی (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، فیز تھری میں مزید 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت محکمہ توانائی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول اینڈ انرجی بورڈ (ٹی سی ای بی) 2008 میں قائم کی گئی تھی، تھر کول بلاک ون کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹ سے 3000 مقامی افراد کو روزگار ملا ہے اور ماحول کی بہتری کے لیے 375000 درخت لگائے گئے ہیں۔وزیراعلی سندھ...
عدالت عالیہ سندھ کی سرکٹ بینچ میرپور خاص نے عمر کوٹ میں یتیم لڑکی پر تشدد اور گھر پر قبضے کے کیس میں دوبارہ تفتیش کا حکم دے دیا۔مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں متاثرہ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ پیش ہوئی اور جج کے روبرو پولیس تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی اور پولیس کو کیس کی دوبارہ تفتیش کا حکم دے دیا۔ایک ماہ قبل مسلح ملزمان نے لڑکی پر تشدد کرکے گھر پر قبضہ کرلیا تھا، عوامی ردعمل اور حکام کی مداخلت پر پولیس نے گھر خالی کرایا تھا۔پولیس حکام نے عمر کوٹ تھانے میں معاملے کا 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) قومی ایئرلائن(پی آئی اے ) کے طیاروں میں فنی خرابیوں کے واقعات میں اچانک اضافے سے پروازوں میں کئی گھنٹے کی تاخیر معمول بن گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے کی 11 پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں جبکہ کئی طیارے زمینی عملے کی تکنیکی ٹیموں کے زیر معائنہ رہے.(جاری ہے) اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز ایئربس طیارے کے ہفتہ وار چیک کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اسی طرح کراچی سے لاہور پرواز پی کے 177 اور اسلام آباد سے کراچی پرواز پی کے 309 طیاروں کے نوز ویل میں فنی خرابی کے باعث...

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ متاثرہ بچی اور اس کے لواحقین سے فوری رابطہ کریں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں۔(جاری ہے) بدھ کو جاری بیان میں چیئرپرسن سارہ احمد نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں 13 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق، کمسن گھریلو ملازمہ زاہرہ کو اس کے مالکان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے بچی...
کراچی: قومی ایئرلائن کے طیاروں میں فنی خرابیوں کے واقعات میں اچانک اضافے سے پروازوں میں کئی گھنٹے کی تاخیر معمول بن گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے کی 11 پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں جبکہ کئی طیارے زمینی عملے کی تکنیکی ٹیموں کے زیرِ معائنہ رہے۔ اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز ایئربس طیارے کے ہفتہ وار چیک کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح کراچی سے لاہور پرواز پی کے 177 اور اسلام آباد سے کراچی پرواز پی کے 309 طیاروں کے نوز ویل میں فنی خرابی کے باعث تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ کراچی سے سکھر جانے والی اے ٹی...
راولپنڈی: گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج یا لو میرج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کردیا گیا۔ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے ضلع کچہری راولپنڈی میں کورٹ میرج یا لو میرج کے نکاح نامے رجسٹرڈ کرنے پر پابندی عائد کردی اور ضلع کی تمام 182 یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو سرکلر جاری کردیا ہے۔ سرکلر کے مطابق گھروں سے مبینہ طور پر بھاگ کر کچہری میں کورٹ و لو میریج کرنے کا نکاح نامہ رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ سرکلر پر فوری عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی متنبہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ سرکلر کی خلاف ورزی پر نکاح خواں...
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
اسلام آباد: بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنی روایتی پاکستان مخالف مہم شروع کر دی ہے۔ جعفر ایکسپریس حادثے کو لے کر بھارت کے گودی میڈیا نے منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد اپنے ملک میں بڑھتے ہوئے فسادات اور بدامنی سے توجہ ہٹانا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جعفر ایکسپریس کی کچھ بوگیاں ٹریک پر دھماکے کے باعث پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں چند افراد معمولی زخمی ہوئے۔ تاہم بھارتی میڈیا نے اس واقعے کو پاکستان کی ناکامی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی اور اسے ایک سیاسی کامیابی کے رنگ میں رنگ دیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کا گودی میڈیا مسلسل پاکستان کے...

عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، ریٹائر ہو کر گھر جائیں گے، صدر یا وزیراعظم ہاؤس نہیں ، راناثناء اللہ
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھےگھرجائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے، نوازشریف وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف کے قدموں میں وزارت عظمیٰ رکھ دیں گے۔ سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کےساتھ کوئی مسئلہ نہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اکثر مواقع پر تعاون بھی کیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دشمن سیاسی جماعتیں نہیں،ایک جماعت دشمنی کاجذبہ رکھتی ہے جبکہ ہم نہیں رکھنا چاہتے۔ راناثنااللہ کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کی...
کراچی کی نجی رہائشی سوسائٹی کے گھر میں ویڈ کی کاشت کاری بے نقاب ہو گئی۔نارتھ ناظم آباد سے متصل نجی رہائشی سوسائٹی کے ایک گھر سے منشیات ’ویڈ‘ کے پودے برآمد کر لیے گئے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے مطابق گرفتار ملزم تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے منشیات کے خلاف نارتھ ناظم آباد کے قریب نجی سوسائٹی میں ویڈ کی خفیہ کاشت کاری کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور الہیٰ مزاری کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلمان سردار کے نام سے ہوئی ہے، جو خفیہ طور پر گھر میں ویڈ اُگا کر مختلف علاقوں، خصوصاً تعلیمی اداروں کے قریب فروخت...
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 2 روز میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 2 روز میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کی...
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں مکان کے تنازع پر بدبخت بیٹے نے اپنی والدہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے تھانہ پرمولی کی حدود میں واقع موضع شیردرہ میں مکان کے تنازع پر بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے اپنی والدہ کو قتل کیا جبکہ فائرنگ سے بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حبیب الرحمٰننے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شام اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اس دوران مسلح ان کا بھائی محمد عمران اور وقاص گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کی والدہ موقع پر جاں بحق جبکہ وہ شدید زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، وہ اپنی مدت مکمل کرکے سیدھے گھر چلے جائیں گے، نہ وزیراعظم ہاؤس جائیں گے، نہ ایوانِ صدر جائیں گے۔وہ کسی سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے الیکشن سے قبل ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ اتحادی حکومت کی قیادت نہیں کریں گے۔ نواز شریف اگر وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش یا حمایت کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہباز شریف خود وزارتِ عظمیٰ ان کے قدموں میں رکھ دیں گے۔ پیپلز...

لوگ اس لیے منتخب نہیں کرتے کہ استعفے دیکر گھر چلے جائیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان پر تنقید
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ لوگ اس لیے منتخب نہیں کرتے کہ ہم استعفے دے کر گھر چلے جائیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس سینیٹر پرویز رشید کی زیرصدارت ہوا، تاہم متعلقہ وزیر، سیکرٹری اور چیئرمین این ایچ اے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ وزارت کا پارلیمنٹ کو غیر سنجیدہ لینے کا رویہ ختم کرنا ہو گا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی اراکین کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اجلاس منسوخ کر دیا جائے۔ اجلاس ذمے دار لوگوں کی غیر ذمے داری کے باعث ملتوی...

میری تربیت ایسے گھر میں ہوئی ہے جہاں بڑوں اور چھوٹوں سے بات کرنے کا سلیقہ اور تمیز سکھائی جاتی ہے، فیلڈ مارشل کے کردار کو سراہتا رہوں گا، ایمل ولی خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر اور سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیراعظم پاکستان سے اپنی ملاقات اور اس سے متعلق گردش کرتی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ان کی تقریر سے قبل وزیراعظم کے ساتھ ہونے والی ملاقات ، جو دراصل وزیراعظم کے دورۂ امریکہ پر بریفنگ تھی ، کا ذکر کیا، اس حوالے سے وہ ضروری وضاحت دینا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق وزیراعظم نے سینیٹ میں ان کی تقریر کے بعد انہیں بریفنگ کے لیے مدعو کیا تھا۔ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے کپتان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا کے نوجوان کرکٹر ہر جس سنگھ نے ناقابلِ یقین کارکردگی دکھاتے ہوئے ون ڈے میچ میں ٹرپل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔20 سالہ ہر جس سنگھ نے ویسٹرن سبربز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی کرکٹ کلب کے خلاف پیٹن پارک میں 141 گیندوں پر 314 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 35 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ان کی برق رفتار اننگز کی بدولت ویسٹرن سبربز نے 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 483 رنز بنائے، جب کہ ہدف کے تعاقب میں سڈنی کرکٹ کلب 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز تک محدود رہا۔ہر جس سنگھ محدود اوورز کی گریڈ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر...
سٹی 42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری کردیا ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 2 روز میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر...
کراچی: سمندری طوفان گہرے دباؤ (ڈیپ ڈپریشن) میں تبدیل ہوگیا جو کراچی سے تقریباً 960 کلو میٹر جنوب مغرب میں مرکز بنا ہوا ہے۔ بحیرہ عرب کے مغربی وسطی اور ملحقہ شمال مغرب میں گہرا دباؤ تقریباً جنوب اور جنوب مشرق کی طرف بڑھ گیا۔ اس کے اسی علاقے میں مشرق سے جنوب مشرق کی طرف بڑھنے اور اگلے 6 گھنٹوں کے دوران بتدریج ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ بعدازاں، اگلے 12 گھنٹوں کے لیے کم دباؤ والے علاقے میں مزید کمزور ہونے کا امکان ہے۔ اگلے 12 گھنٹوں کے دوران اسی علاقے میں سمندر کی صورتحال اونچے سے انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آج تک...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور کاروباری شخصیت شلپا شیٹھی سے ممبئی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ نے 60 کروڑ روپے کے مبینہ مالیاتی فراڈ کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر تقریباً ساڑھے چار گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ دورانِ تفتیش اداکارہ نے اپنی اشتہاری کمپنی کے بینک اکاؤنٹس میں ہونے والے مبینہ لین دین کی تفصیلات فراہم کیں اور متعدد دستاویزات بھی پولیس کے حوالے کیے جن کی جانچ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے وہ بڑے نام جنہوں نے مشہور ہونے کے لیے اپنے اصل نام تبدیل کردیے پولیس ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی ایک کاروباری شخصیت دیپک کوٹھاری کی شکایت پر کی جا رہی ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شلپا شیٹھی...
بارشیں: ستلج میں گنڈا سنگھ، راوی میں سدھنائی پر نچلے درجے کا سیلاب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری کردیا، ستلج اور راوی میں پھر نچلے درجے کے سیلاب آ گئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ دریائےجہلم میں منگلا اپ اسٹریم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث 24 گھنٹوں میں منگلا اپ اسٹریم میں درمیانے درجےکا سیلاب آسکتا ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا اور راوی میں ہیڈ سدھنائی پر نچلے درجے کے سیلاب آگئے۔ ادھر ضلع بہاولپور سے بدترین سیلاب تو گزر گیا لیکن تباہی کے انمٹ نقوش...
صیہونی بربریت کے دو سال مکمل، ہزاروں شہید، لاکھوں زخمی، لاکھوں بے گھر، آج بھی 24 جنازے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز غزہ:(آئی پی ایس)اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ تباہ کن جنگ کو آج دو سال مکمل ہو چکے ہیں، تاہم صیہونی مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ تازہ حملوں میں مزید 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا جب کہ پورے خطے میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو اس وقت شروع ہوئی جب حماس کی قیادت میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے “طوفان الاقصیٰ” کے نام سے اسرائیلی سرحدوں پر بڑا حملہ کیا۔ فلسطینی مجاہدین نے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سرحدی بستیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا، جس میں 171 نکات پر مشتمل ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب اور اس کے بعد کے ریسکیو، ریلیف اور انخلا آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے سیلاب متاثرین کیلیے امدادی رقوم کی تقسیم 17 اکتوبر سے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ حتمی امدادی پیکج کے مطابق، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ مکمل طور پر تباہ شدہ پکے گھروں کیلیے 10 لاکھ، جزوی نقصان والے گھروں کیلیے 3 لاکھ، کچے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو ایک انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انٹرویوز دینا بند کردیں۔ ہمایوں سعید نے یہ بات نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران کہی۔ پروگرام کے دوران ہمایوں سعید نے میزبان تابش ہاشمی اور دیگر شرکا کے سامنے کھل کر بات چیت کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے خلیل الرحمٰن قمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ انٹرویوز دینا بند کر دیں، آپ پہلے ہی مشہور ہیں۔‘‘ میزبان تابش ہاشمی نے اس پر مزاح کا رنگ بھرتے ہوئے کہا کہ ’’خاص طور پر رات کے اوقات میں تو ہرگز انٹرویو نہ دیں۔‘‘ تابش...
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مدینہ منورہ کی تاریخی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایت جاری کردی۔ یہ بھی پڑھیں: خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے مہمانوں کا کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا دورہ اس فیصلے کا مقصد زائرین اور نمازی کو یہ سہولت فراہم کرنا ہے کہ وہ دن یا رات کسی بھی وقت عبادت ادا کرسکیں۔ امیر مدینہ اور ریجنل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ مملکت کی جانب سے بيوتُ اللّٰہ کی خدمت اور زائرین کو سہولت فراہم کرنے کے تسلسل کا...
—فائل فوٹو فیصل آباد میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گھر کی چھت گرنے کا واقعہ فیصل آباد ڈویژن کے شہر تاندلیانوالہ میں پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث گھر کی چھت گری جس کے نتیجے میں گھر کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی: مغربی وسطی اور ملحقہ شمال مغربی بحیرۂ عرب میں موجود شدید سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران کمزور ہو کر ایک سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے شمال مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی کے متعلق 11واں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ طوفان کا مرکز کراچی سے تقریباً 910 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔ امکان ہے کہ یہ طوفان مشرق-جنوب مشرق کی جانب اسی علاقے میں حرکت کرے گا اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کمزور ہو کر ایک دباؤ (ڈپریشن) میں تبدیل ہو جائے گا۔ سمندری طوفان کے زیر اثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحل کے قریب 70 سے...
راولپنڈی ،اسلام آباد میں موسمِ سرما کی دوسری بارش سے سردی میں نمایاں اضافہ ہوگیا،شہریوں نے گرم کپڑے،جیکٹس اورمفلر نکال لیے ،، بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،اسکول جانیوالے بچوں کو بارش میں بھیگتے دیکھا گیا-اسلام آبادمیں صبح سے ہی سیاہ گھنے بادل چھائے رہے،دونوں شہروں میں وقفے وقفے سے تیزبارش کا سلسلہ جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مزیدسرداورخشک رہنے کاامکان ہے،جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یابونداباندی کا بھی امکان ظاہرکیا گیاہے،لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے، کراچی میں بھی بادل برس پڑے،کئی علاقوں میں فیڈرزٹرپ ہونے سے بجلی بندہوگئی،،خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات...

3گھنٹے ویڈیو لنک اجلاس : صفائی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ‘ پنجاب میں سرکاری ارضی پر گندم کاشت کرائی جائے : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت 3گھنٹے طویل ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے لئے مقررکردہ ’’کی پروفارمنس انڈیکیٹرز‘‘ کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے’’کے پی آئیز‘‘ میں الیکٹروبس پراجیکٹ اور فلڈ سروے بھی شامل کردیا گیا۔ متعلقہ ضلع یا شہر میں الیکٹرو بس کی دیکھ بھال، مسافروں کے لئے سہولتیں، ڈسپلن ڈی سی ’’کے پی آئیز‘‘ میں شامل ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے الیکٹرو بس کیلئے ہر سٹاپ پر مخصوص بس سٹینڈق ائم کرنے کی ہدایت کی۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں شفاف اور تیز ترین فلڈ سروے کو یقینی بنانا بھی ڈی سی’’کے پی آئیز‘‘ میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنرزکو فلڈ سروے مہم کی مانیٹرنگ...
بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان کے ہاں پہلے بچے کی آمد کی خبر کے درمیان ارباز کی سابقہ اہلیہ، معروف اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی زندگی کا سب سے پسندیدہ شخص کون ہے۔ ایک حالیہ ایونٹ میں، انہوں نے اس شخصیت کا نام لیا جو ان کے دل کے سب سے قریب ہے۔ حیدرآباد میں منعقدہ ایک ایونٹ کے دوران، ایک مداح نے ملائکہ اروڑہ سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ انڈسٹری آئیکون کون ہے۔ اس پر ملائکہ نے کہا کہ وہ صرف ایک کا نام نہیں لے سکتیں کیونکہ وہ کئی لوگوں سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ارباز خان سے طلاق کیوں لی؟...
مہاراجہ رنجیت سنگھ 1780میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوا۔ اوائل عمری ہی سے مشکلات کا سامنا کرنا شروع کر دیا۔عجیب بات ہے کہ کسی قسم کی کوئی تعلیم حاصل نہیں کی ۔ صرف گرمکھی زبان پڑھ سکتا تھا اور لکھتا بھی تھا۔ دوسرا پہلو یہ تھا کہ بچپن سے ہی گھڑ سواری ‘ نیزہ بازی اور تلوار چلانے کی مہارت حاصل کر چکا تھا۔ بارہ سال کا تھا کہ والد مہا سنگھ انتقال کر گئے ۔والدہ راج کور اور لکھپت رائے نے جاگیر سنبھالنے میں بہت مدد کی ۔ تیرہ سال کی عمر میں اس پر پہلا قاتلانہ حملہ ہوا۔ مگر کمال بہادری سے رنجیت سنگھ نے حملہ آور کو قتل کر ڈالا ۔ یہ وہ زمانہ تھا جب مغل سلطنت...

میرپور خاص: انسانی حقوق کے تحت منعقدہ سیمینار کے شرکاء کا وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی راجویر سنگھ کے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر): سہون کی رہائشی ارشاد خاتون زوجہ عبدالرزاق نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے بااثر افراد کی جانب سے گھر پر چڑھائی، تشدد اور جھوٹا مقدمہ درج کرانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ وڈیرہ نظام، یوسی چیئرمین شفیع اللہ اور ان کے بیٹوں سمیت دیگر افراد نے ناحق گھر پر حملہ کر کے تشدد کیا اور تھانے جا کر جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ افراد نے ناحق گھر پر حملہ کر کے تشدد کیا اور اس سے بھی بڑھ کر پولیس ان کا ساتھ دیتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کر کے گھر چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس دوران آندھی، جھکڑ، ژالہ باری اور گرج چمک کے سبب روزمرہ معمولات متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ کمزور انفراسٹرکچر، کچے مکانات، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور...
بھارتی حکومت نے پدم شری ایوارڈ یافتہ اور اولمپک ہاکی کے لیجنڈ محمد شاہد کے گھر کا ایک حصہ سڑک کی توسیع کے نام پر مسمار کر دیا، جس پر ان کے خاندان کے ساتھ ساتھ سیاسی حلقوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شاہد کے معمر والد گھر کو گرتا دیکھ کر عملے سے بار بار ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتے رہے کہ کم از کم ایک دن کی مہلت دے دی جائے، مگر کسی نے ان کی فریاد نہ سنی۔ چند روز قبل چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس بی آر گوائی نے کہا تھا کہ ملک میں “قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، بلڈوزر کی نہیں”، لیکن محمد شاہد...
ویب ڈیسک:شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود شدید سمندری طوفان شکتی، سمندری طوفان شکتی کراچی کے جنوب مغرب سے 700 کلومیٹر دور ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں، شدید سمندری طوفان "شکتی" بحیرہ عرب کے شمال مغربی حصے پر موجود ہے۔ آج بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حب، لسبیلہ، اواران اور کیچ میں ہلکی بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحل کے قریب سمندر رَف سے بہت رَف، ہوائیں 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی ہیں، جھکڑ 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کا امکان ہے، مرکز کے اردگرد طوفانی ہواؤں کی رفتار 100-110 کلومیٹر فی گھنٹہ، جھکڑ 125 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن...
بالی ووڈ کے معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے ممبئی پہنچنے کے اپنے 61 سال مکمل ہونے پر جذباتی پیغام شیئر کیا۔ جاوید اختر نے ایکس پر لکھا کہ 4 اکتوبر 1964 کو ایک 19 سالہ لڑکا بمبئی سینٹرل اسٹیشن پر اترا تھا، جیب میں صرف 27 نیا پیسہ تھا۔ بے گھر ہونے، بھوک اور بے روزگاری کے دن دیکھے، لیکن جب اپنی زندگی کا مجموعہ دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ زندگی نے مجھ پر بہت مہربانی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ’ہندوستانی پیسہ ڈوبے گا‘، سردار جی 3 کی بھارت میں پابندی پر جاوید اختر بھی بول پڑے انہوں نے لکھا کہ اس کے لیے میں ممبئی، مہاراشٹر، اپنے ملک اور ان سب کا...

4 گھنٹے اجلاس، بڑے محکموں پر بریفنگ، پنجاب کے ہر گھر میں بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ، الیکٹرو بس نے مقبولیت کے ریکارڈ بنا لئے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی، دور دراز علاقوں سے پانی لانے کی مشقت سے نجات کیلئے گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر شاباش دی۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں ساڑھے 11لاکھ افراد کا علاج معالجہ کیا گیا۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 174 افراد کو سانپ کاٹ گئے۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں موجود سانپ کے کاٹنے کی ویکسین لگانے سے تمام جانیں بچ گئیں۔ پنجاب نے سروائیکل کینسر ویکسی نیشن میں ریکارڈ قائم...

صمود فلوٹیلا، 40 گھنٹے بھوکا پیاسا رکھا گیا، برہنہ کیا گیا، دیوار پر مسلم بچوں کے خون سے نام لکھے تھے
آیکن کانتوگلو نے کہا کہ ہمیں جانوروں کے پنجرے نما کمروں میں بند کیا گیا، دیواروں پر خون سے عربی میں بچوں کے نام لکھے تھے جبکہ ہمیں 40 گھنٹوں تک بھوکا پیاسا رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ترک کارکنوں کو برہنہ کرکے تلاشی لی گئی جبکہ گریٹا تھنبرگ کے ساتھ بھی بہت برا سلوک کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صمود فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے ترکیہ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن آیکن کانتوگلو نے اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز سلوک پر خاموشی توڑ دی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گرفتار کیے گئے 137 انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کیا گیا، جس کے بعد وہ استنبول پہنچے۔ رہائی پانے والے کارکنوں...

صمود فلوٹیلا: ’40 گھنٹے بھوکا پیاسا رکھا گیا،برہنہ کیا گیا،دیوار پرمسلم بچوں کے خون سے نام لکھے تھے‘
صمود فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے ترکیہ سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن آیکن کانتوگلو نے اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز سلوک پر خاموشی توڑ دی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے گرفتار کیے گئے 137 انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کیا گیا جس کے بعد وہ استنبول پہنچے۔ رہائی پانے والے کارکنوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جبکہ ان میں ترک صحافی بھی شامل ہیں جنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ گریٹا تھنبرگ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں اسرائیلی پرچم زبردستی چومنے پر مجبور کیا گیا۔ استنبول پہنچنے والے ترک کارکن آیکن کانتوگلونے اسرائیلی حراست میں بدسلوکی کی تفصیلات بتائیں اور انکشاف کیا کہ حراست میں لینے کے بعد اسرائیلی...
بھارت نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شبمن گل کو روہت شرما کی جگہ بھارتی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جبکہ شریاس ایئر کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ دونوں کھلاڑی مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کی نمائندگی کریں گے۔ بھارتی ٹیم آسٹریلیا میں 19 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک تین ون ڈے میچز کھیلے گی جس کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ ون ڈے اسکواڈ: شبمن گل...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی جج انعام اللہ پھلپوٹو کی عدالت نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان شاہین اور یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ غلط کیس والی دلیل بہت عام ہو چکی ہے، میڈیکل رپورٹ سے خاتون پر تشدد کی تصدیق ہوتی ہے۔ پولیس نے خاتون پر تشدد کے دوران پھٹے ہوئے کپڑے بھی اپنی تحویل میں لیے، یہ کوئی معمولی جھگڑا...
لاہور(آئی این پی )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دسمبر تک پنجاب میں 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی کی زیرصدارت 4 گھنٹے طویل جائزہ اجلاس میں پنجاب کے مختلف اہم محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی گئی اور متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔وزیراعلی نے صوبہ بھر میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا، دور دراز علاقوں میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے گھر گھر بوتل بند پانی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 5000 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ٹائم لائن طلب کی گئی، وزیراعلی نے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) پنجاب حکومت نے دور دراز علاقوں میں گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 11.5 لاکھ افراد کا علاج کیا گیا۔ پنجاب نے سرویکل کینسر ویکسی نیشن میں ریکارڈ قائم کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل افراد کے گھروں تک پہنچ کر مدد کرنے اور دسمبر تک صوبے میں الیکٹرک بسیں چلانے کا حکم دیا ہے۔(جاری ہے) اجلاس میں پنجاب بھر کے لیے الیکٹرک بس اسٹاپ کا یکساں ڈیزائن بھی منظور کرلیا گیا۔علاوہ ازیں 31 دسمبر تک پنجاب کے 25 اضلاع میں واسا قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا...
فائل فوٹو پنجاب حکومت نے دور دراز علاقوں میں گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 11.5 لاکھ افراد کا علاج کیا گیا۔ پنجاب نے سرویکل کینسر ویکسی نیشن میں ریکارڈ قائم کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپیشل افراد کے گھروں تک پہنچ کر مدد کرنے اور دسمبر تک صوبے میں الیکٹرک بسیں چلانے کا حکم دیا ہے۔اجلاس میں پنجاب بھر کے لیے الیکٹرک بس اسٹاپ کا یکساں ڈیزائن بھی منظور کرلیا گیا۔علاوہ ازیں 31 دسمبر تک پنجاب کے 25 اضلاع میں واسا قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 5...
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا جہاز انجن سے تیل کے اخراج کے باعث تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ جہاز نے آج صبح چار بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا جو تاحال روانہ نہ ہو سکا۔ ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارہ گزشتہ روز چار بجے ٹورانٹو سے لاہور آیا تھا لینڈنگ کے بعد ائیر کرافٹ انجنئیرز نے جہاز کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ انجن میں آئل کی لیکیج کا مسئلہ آرہا ہے۔ پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی طیارے کی خرابی دور نہ کرسکا جبکہ...
پی ڈی ایم اے نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری کردیا ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ 27 اضلاع میں 2200 سے زائد ٹیمیں گھر گھر جا کر متاثرین کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہناتھا کہ نقصانات کی تفصیل میں مکانات،فصلیں اورمویشی سب شامل ہیں، شفافیت یقینی بنانے کے لیے نادرا، پی آئی ٹی بی اور لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو ساتھ شامل کیا گیا ہے، ویریفائیڈ ڈیٹا لاک ہونے کے بعد متاثرین کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوگی ۔
سٹی42: ستمبر کے آخری ہفتے اور اکتوبر کے پہلے تین دن گرمی پڑنے کے بعد موسم نے ایک بار پھر پلٹا کھایا اور آج شب پاکستان کے کئی علاقوں میں بارش برسنے کا امکان پیدا ہو گیا۔ میٹ دیپارٹمنٹ نے کئی روز پہلے اس بارش کے پانچ اکتوبر سے شروع ہونے کی فورکاسٹ کی تھی۔ آج میٹ ڈیپارٹمنٹ کی روزانہ فورکاسٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارش آج شب ہی شروع ہو رہی ہے۔ آئندہ تین سے چھ گھنٹے اہم ہیں۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی آج رات بارش کا کہاں کہاں امکانمیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ بالائی اور وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان،...
کراچی میں موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے سبب پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور اسلام آباد کے درمیان آج آپریٹ ہونے والی 5 پروازوں میں 1 سے 9 گھنٹے کی تاخیر ہے جبکہ سکھر سے کراچی پی کے 636 اور کراچی سے تربت کی قومی ایئر لائن کی دو پروازیں پی کے 501 اور 502 بھی منسوخ کر دی گئیں۔ اسلام اباد سے کراچی روانہ ہونے والی نجی ملکی ایئرلائن کی پروازوں میں 6 تا 7 گھنٹے تاخیر ہے جبکہ پی آئی اے کی کراچی و اسلام آباد کی پروازیں پی کے 300 اور 301 میں ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر ہے۔ کراچی لاہور کے درمیان نجی ایئر لائن کی 4 پروازوں میں ایک...
دورِ نایاب: پنجاب میں 1 لاکھ مستحق خاندانوں کے لیے گھروں کی تکمیل چند قدم دور ہے، جبکہ بلاسود 15 لاکھ قرضوں کے ذریعے گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے اس منصوبے کی پیش رفت کے بارے میں بتایا کہ 87 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض فراہم کیا گیا ہے، اور 13 ہزار کو رواں ماہ ادائیگی کی جائے گی۔ ڈی جی ہاؤسنگ سکندر ذیشان نے پروگرام کی کامیابی کے حوالے سے بینک آف پنجاب، اخوت اور دیگر مالی اداروں کے نمائندگان کے ہمراہ تفصیلات شیئر کیں۔ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی وزیر ہاؤسنگ نے...
پاکستان کا پہلا ریئلٹی ڈیٹنگ شو ’’لازوال عشق‘‘ کی پہلی قسط یوٹیوب پر جاری کردی گئی۔ شو آغاز کے ساتھ ہی شدید تنقید کی زد میں آگیا۔ معروف اداکارہ عائشہ عمر کی میزبانی میں ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیے گئے اس شو کی پہلی قسط ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ شو کے فارمیٹ کے مطابق پاکستانی چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’’ہمیشہ کے ساتھی‘‘ کی تلاش میں رہائش پذیر ہیں۔ لیکن ناظرین کو یہی فارمیٹ ایک آنکھ نہ بھایا اور انھوں نے یوٹیوب کے کمنٹس سیکشن میں غصے کا بھرپور اظہار کیا۔ لازوال عشق کی پہلی قسط کو اب تک 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں تاہم اکثریت...
ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔ حالیہ آپریشنز کے دوران ان سرنگوں اور اسلحہ کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)قومی ائیرلائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا جہاز انجن سے تیل کے اخراج کے باعث تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ جہاز نے جمعرات کوصبح چار بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا جو تاحال روانہ نہ ہو سکا۔(جاری ہے) ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارہ گزشتہ روز چار بجے ٹورانٹو سے لاہور آیا تھا لینڈنگ کے بعد ائیر کرافٹ انجینئرز نے جہاز کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ انجن میں آئل لیکیج کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ34گھنٹے گزرنے کے بعد بھی...
سٹی 42 : پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کی ایک کال پرشہریوں کےگھروں میں فری پلانٹس کی ڈلیوری جاری ہے، شہریوں میں کیمپس لگا کر مفت پودے تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ سموگ کے خاتمے کیلئے روزانہ صبح وشام درختوں پر پانی کا سپرے و ٹری واشنگ جاری ہے۔ شاہراؤں، پارکس اور گرین بیلٹس میں صبح و شام درختوں کی دھلائی و پانی کا سپرے جاری ہے۔ مون سون شجرکاری مہم میں پی ایچ اے نے 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے۔ رنگ روڈ کے اطراف، راوی کنارے، گرین بیلٹس اور پارکس میں شجرکاری کی گئی۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے ڈی جی منصوراحمد کا کہنا ہے کہ سموگ کےخاتمےکیلئےپی ایچ اےکیجانب...
معروف مزاحیہ فنکار ولی شیخ کی گاڑی ان کے گھر کے باہر سے چوری ہو گئی۔ کامیڈین نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام اور حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ولی شیخ نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ کراچی کے علاقے ملیر میں رہائش پذیر ہیں اور ان کی سفید رنگ کی ویگن آر گاڑی معین آباد میں ان کے گھر کے سامنے سے صبح 4 سے 5 بجے کے درمیان نامعلوم افراد چوری کرکے لے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں چوری شدہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں کہاں فروخت ہوتی ہیں؟ کامیڈین کے مطابق، گاڑی چوری ہونے کے فوراً بعد انہوں نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کیا، تاہم کوئی مؤثر جواب موصول...
باجوڑ میں خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ میں فتنۃ الخوارج نے گھروں کے اندر خفیہ سرنگیں بنا رکھی تھیں، جنہیں اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔ یہ خوارجین انہی گھروں میں چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیاں کرتے رہے۔ حالیہ آپریشنز کے دوران ان سرنگوں اور اسلحہ کے بڑے ذخائر برآمد کر کے ثبوت کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ٹھوس شواہد کے باوجود بعض شرپسند عناصر سکیورٹی فورسز پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں، جو یا تو زمینی حقائق سے لاعلمی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارت میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کے گھر پر بھی بلڈوزر چلا دیا گیا۔ محمد شاہد کے اہلِ خانہ ہاتھ جوڑتے رہ گئے مگر اِن کی ایک نہ سنی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 13 مکانوں کو بلڈوزر سے مسمار کیا گیا ہے۔اِن مکانوں میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کا گھر بھی شامل تھا۔بلڈوزر سے گھر مسمار کرنے کی یہ کارروائی سڑک چوڑی کرنے کے نام پر عمل میں لائی گئی ہے۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گھر میں موجود پودے وائی فائی کی اسپیڈ میں کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔ برطانوی کمپنی براڈ بینڈ جینی کے محققین کے مطابق وائی فائی راؤٹر کو گھر کے اندر موجود پودوں سے دور کر دیا جائے تو انٹرنیٹ کی اسپیڈ ایک تہائی سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ محققین کی مطابق اس کی وجہ پودوں کی نم مٹی اور ہریالی سگنلز کو جذب کر سکتی ہیں یا پھر ان کی سمت بدل سکتی ہیں جس سے کوریج کمزور پڑ جاتی ہے۔ کمپنی کے ماہر پیٹر ایمز کا کہنا تھا کہ محققین یہ جان کر ششد رہ گئے کہ گھر کے پودوں کو راؤٹر سے دور کرنا انٹرنیٹ کی اسپیڈ پر کتنا...
تل ابیب/غزہ: عرب اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی امداد کے لیے روانہ "گلوبل صمود فلوٹیلا" کو روکنے کے لیے بعض کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلوٹیلا جب ہائی رسک زون میں داخل ہوا تو اسرائیلی بحری جہازوں نے اس کا گھیراؤ کر لیا اور دو مرکزی کشتیوں کے کمیونیکیشن سسٹم جام کر دیے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام امدادی سامان غزہ پہنچنے سے روکنے کے لیے کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے اٹلی کے جہاز پیچھے ہٹانے کے فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ یہ اسرائیل کو مزید مظالم اور نسل کشی کا...
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے جامعہ دائود کراچی میں طلبہ کے مسائل اور نئے آنے والے طلبہ سے ریگنگ کے خلاف آواز اٹھانے پر 3 کارکنان کے داخلے منسوخ اور 6 کو معطل کرنے کو انتہائی شرمناک عمل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں ناظم اعلی حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اس ناانصافی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اگر طلبہ کے داخلے فوری بحال نہ کیے گئے تو جامعہ دائود کے طلبہ کیلئے پورے پاکستان میں آواز بلند کی جائے گی۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں طلبہ کے جبری داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے کے خلاف کراچی میں احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا۔ منگل کو شہر کے 8...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( وقائع نگار+خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی نے بیانات پر سینٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔ سینٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ضمیر گھمرو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے لوگوں کی امداد کی جائے۔ ایسے بیانات کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات وفاق کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہ بیان ہمارا پانی ہماری مرضی وفاق کے خلاف بیان ہے۔ پھر کوئی صوبہ کہہ دے ہمارا پٹرول ہماری مرضی، ہماری گندم ہماری مرضی ۔پی پی سینیٹر نے اعلان کیا کہ جب تک بیانات پر معافی نہیں مانگی جاتی ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔ منگل کے روز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251001-01-17 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ نے جبری طور پر طلبہ کے داخلے منسوخ کرنے اور انتظامیہ کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات 48 گھنٹے میں تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ شہر بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔ مظاہرین نے جامعہ انتظامیہ پر اسلحے کے زور پر طلبہ کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا، الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعیت ایک منظم اور پْرامن طلبہ تنظیم ہے جسے اوچھے ہتھکنڈوں سے نہیں دبایا جا سکتا۔ شہری انتظامیہ نے جامعہ انتظامیہ سے مذاکرات کی یقین دہانی کراتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ سے 48 گھنٹوں کی...
شہر میں گھروں کے باہر سے گاڑیوں کی چوری کے واقعات تھم نہ سکے ، ماڈل کالونی سے نامعلوم ملزمان مزاحیہ اداکار ولی شیخ کی کار گھر کے باہر چوری کر کے فرار ہوگئے۔ کامیڈین ولی شیخ نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور بتایا کہ 30 ستمبر کی منگل کی دوپہر 4 سے پانچ بجے کے درمینا نامعلوم ملزمان معین آباد میں میرے گھر کے باہر سے گاڑی لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس حوالے سے مددگار پولیس 15 کو اطلاع دی مگر کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا جس کے بعد میں نے تھانے جاکر صورت حال سے آگاہ کیا تو وہاں میری شکایت کو سنا گیا۔ ولی شیخ نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوب مشرقی چین میں پیش آنے والا یہ واقعہ کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔ فوجیان صوبے کے شہر کوانژو کے قریب 48 سالہ چِن نامی خاتون جنگل میں چہل قدمی کر رہی تھیں کہ اچانک ایک متروک کنویں میں گر گئیں۔.یہ کنواں گھنی جھاڑیوں میں چھپا ہوا تھا اور خاتون دو دن سے زائد وقت تک وہاں پھنسی رہیں۔ حیران کن طور پر کنویں میں سانپوں کی موجودگی کے باوجود وہ زندہ بچنے میں کامیاب ہوئیں۔اہل خانہ نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ دی تو ایک ریسکیو ٹیم نے تھرمل امیجنگ ڈرون کے ذریعے تلاش شروع کی۔ بالآخر امدادی کارکنوں نے کمزور آوازوں کے ذریعے ان کا سراغ لگایا اور دیکھا کہ چِن پانی میں جزوی طور...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وظائف حاصل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے 30 ہزار ہونہار اسکالرشپس دیں، اس سال 50 ہزار اور اب 80 ہزار تک لے جائیں گے، میری بھی 2 بیٹیاں ہیں اور میں روایتی گھر سے تعلق رکھتی ہوں، ایسے گھر سے کسی خاتون کا اس عہدے تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ نے کہا کہ شروع میں مجھے سیاست سے دلچسپی نہیں تھی، 2011 میں سیاست میں آیا...
سٹی42: گوشوارے جمع کروانے کا آج آخری روز ہے اور شہریوں کے پاس صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ مالی سال 2024-25 کے انکم ٹیکس گوشوارے بروقت جمع نہ کروانے کی صورت میں شہریوں کو جرمانوں اور قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آخری روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آئرس سسٹم پر غیر معمولی بوجھ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث فارم فائلنگ اور سبمیشن میں صارفین کو شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ ٹیکس گزاروں کا کہنا ہے کہ سسٹم کی سست رفتاری اور بار بار تکنیکی خرابیوں کے باعث قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اور کئی افراد تاحال اپنے گوشوارے مکمل نہیں کر سکے۔ کبڈی کے کھلاڑی...