دہلی دھماکے کے الزام میں کشمیری ڈاکٹر کا گھر منہدم
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-01-5
نئی دہلی (مانیٹرگ ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کوئل گائوں کے لوگ جمعے کی شب ایک زوردار دھماکے سے خوفزدہ ہوگئے۔ چند گھنٹوں میں ہی یہ معلوم ہو گیا کہ یہ دھماکہ ڈاکٹر عمر نبی کے گھر میں ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے
پلوامہ کے کوئل گائوں میں لال قلعہ خود کش حملے سے تعلق کے الزام میں عمر نبی کا گھر تباہ کردیا۔ پولیس یا کسی اور سیکورٹی ادارے نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ڈاکٹر عمر کے گھر میں بارودی مواد موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد انہوں نے فارنزک ٹیم کے ساتھ گھر کا دورہ کیا، ہم سب امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 10 نومبر کی شام نئی دہلی کے لال قلعہ کے علاقے میں ایک کار بم حملہ ہوا، جس میں10 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
پلوامہ :نئی دہلی میں دھماکے کے الزام میں کشمیر ڈاکٹر عمرنبی کی رہائش گاہ کو باردودی مواد لگا کر مہندم کردیا گیا
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی میڈیا نے دہلی دھماکے کے بعد ترکیے کو نشانہ بنانا شروع کردیا، ترک سفارتخانے کا سخت ردعمل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیر کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا نے الزام تراشی کا رخ ترکیے کی جانب موڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دہلی دھماکے میں ملوث عناصر کو مبینہ طور پر ترکیے سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی۔ ان الزامات پر نئی دہلی میں ترکیے کے سفارتخانے نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔
ترک سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے بعض میڈیا ادارے بدنیتی پر مبنی جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، جس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ترکیہ بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے یا دہشت گرد گروہوں کو مالی اور سفارتی مدد فراہم کرتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ الزامات محض جھوٹ اور افواہوں پر مبنی مہم کا حصہ ہیں، جن کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے۔
سفارتخانے نے واضح کیا کہ ترکیہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔
ترک سفارتخانے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے جھوٹے اور گمراہ کن دعوؤں پر یقین نہ کریں جو عالمی امن اور استحکام میں ترکیے کے کردار کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔