جنوبی کوریا‘ بجلی گھر کا بوائلر منہدم ہونے سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
سیول:گزشتہ دنوں کوریا کے ایک بجلی گھر کا بوائلر ٹاور کے گرنے کے باعث3 مزدوروں کے ہلاک ہو نے کی اطلاعات تھیں جو اب بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک بجلی گھر کا ٹاور گرنے کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کی تعداد اضافے کے بعد اب 10 ہو گئی ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق 60 میٹر بلند بوائلر کو منہدم کیا جانا تھا، جو دارالحکومت سیول سے تقریباً 310 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع السان کے ایک تھرمل پاور پلانٹ میں موجود ایک روز قبل ہی منہدم ہو گیا تھا۔ جہاں حادثے میں10 مزدور ہلاک جبکہ متعدد مزدوروں کا سراغ نہیں لگا یا جا سکا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ کچھ افراد کو زخمی حالت میں بھی بچا لیا گیا تھا جہاں اب بھی متعدد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جی20 اجلاس خطرے میں،3بڑی عالمی شخصیات کاشرکت سے انکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-08-22
جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا میں ہونے والا جی20 اجلاس خطرے میں پڑ گیا! 3 بڑی عالمی شخصیات نے شرکت سے انکار کر دیا، دنیا کے اہم رہنماؤں نے جنوبی افریقا میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 22 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اجلاس میں نہیں جائیں گے اور امریکا سے کوئی بھی اس اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’’جنوبی افریقا سے بہت سے مسائل‘‘ ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔ جنوبی افریقا انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا رکن ہے، جس نے یوکرینی بچوں کے اغوا کے الزام میں پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، جس کے باعث ان کا سفر ممکن نہیں ہو سکا۔