شفالی کی موت مشتبہ قرار، تفتیش کا آغاز، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی بالی ووڈ ری مکس ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماڈل شفالی جری والا کی اچانک موت نے سب کو صدمے و تشویش میں مبتلا کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل و اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔
ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تاہم مختلف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممبئی پولیس اداکارہ کی موت کو مشتبہ قرار دے رہی ہے۔
پولیس کے مطابق انہوں نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا، اس سلسلے میں اداکارہ کے گھر کی تلاشی، باورچی اور گھریلو ملازمہ سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ان کی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے۔
واضح رہے کہ شفالی جری والا گزشتہ روز 42 برس کی عمر میں چل بسیں۔
کانٹا لگا گرل کے نام سے مشہور اداکارہ نے سلمان خان کی ہٹ فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ میں مختصر کردار ادا کیا تھا، بعدازاں وہ مختلف ریئلٹی شوز میں نظر آئیں جن میں بگ باس 13 اور نچ بلیے شامل ہے۔
نچ بلیے میں انہوں نے اپنے شوہر اداکار پراگ تیاغی کے ہمراہ شرکت کرکے مقبولیت حاصل کی جبکہ بگ باس سیزن 13 میں شفالی اور سدھارتھ شکلا ایک دوسرے کے مدمقابل دکھائی دیے۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کی موت
پڑھیں:
پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
— فائل فوٹوپشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کی 2 الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کو واپس اس کے گھر چھوڑ دیا۔
ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کیا جبکہ ملزمان کے گھر سے لڑکی کی لاش ملی۔
فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔