پنجاب: محرم الحرام کے حوالے سے پولیس کے سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹو
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج 2 محرم الحرام کو صوبے بھر میں 90 عزاداری جلوس اور 3 ہزار 495 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، صرف لاہور میں 8 عزاداری جلوس اور 386 مجالس ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار جبکہ لاہور میں 2 ہزار 800 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 14ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکار بھی معاونت کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ: غیرقانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائی، 2 ہزار سے زائد افغان گرفتار
---فائل فوٹوکوئٹہ شہر میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارراوئیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس نے مزید 2038 افغان باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔
اس سال یکُم ستمبر سے اب تک 60 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر کے واپس افغانستان بجھوایا جا چکا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو ڈی سی آفس میں قائم ڈیپورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، ضروری کارروائی کے بعد اِنہیں چمن کے راستے واپس اِن کے وطن افغانستان بجھوایا جائے گا۔