کراچی: بارش کے باعث لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
کراچی میں بارش کے باعث لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک دیا گیا اور محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے فیومیگیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ویٹ طیاروں کو بارش میں حد نگاہ اور بیلنس قائم رکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔
ذرائع کے مطابق لائٹ ویٹ طیاروں کو فلائنگ سے روک کر انہیں کوپر کے ساتھ وزن لگا کر محفوظ مقام پر پارک کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں سے ایئرپورٹ کے رن وے اور اطراف میں بڑی تعداد میں کیڑے مکوڑوں کے پیشِ نظر کراچی ایئرپورٹ پر محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے فیومیگیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹم میں پائلٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کی جائے۔ 4 جولائی تک کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی ایئرپورٹ پر دو طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کراچی ایئرپورٹ
پڑھیں:
شاہراہ فیصل پر کارروائی، جعلی پولیس لائٹ لگی گاڑی سے منشیات برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی پولیس نے شاہراہ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کار سے 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق گاڑی کو روکے جانے پر سوار افراد نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کیا اور گاڑی کو ایک اہم شخصیت کی بتاتے ہوئے چیکنگ سے بچنے کی کوشش کی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے گاڑی پر غیر قانونی پولیس لائٹ بھی نصب کر رکھی تھی۔ تاہم، چیکنگ کے دوران گاڑی سے 18 پیکٹوں میں چھپائی گئی چرس برآمد کی گئی، جس کا وزن مجموعی طور پر 11 کلو تھا۔
کارروائی کے دوران دو ملزمان شریف بازئی اور ذوالقرنین کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔