پی ایس ایل 10 میں ویور شپ کا نیا ریکارڈ، تعداد اربوں تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کراچی:
پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ پھر سے ایکشن میں آگئی، سی ای او سلمان نصیر کی زیر قیادت اسٹیک ہولڈرز سے لاہور میں ملاقات کی، جس میں فرنچائزز، اسپانسرز اور کمرشل پارٹنرز شریک ہوئے۔
بورڈ نے پی ایس ایل کی 10 سالہ ترقی کا ڈیٹا پیش کیا، نویں اور دسویں ایڈیشن کے اعداد و شمار کا موازنہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں پیش کردہ شماریات کے مطابق پاکستان سپر لیگ روز بروز مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، نویں ایڈیشن کو پاکستان میں 455 ملین ناظرین میسر آئے جبکہ رواں برس منعقدہ 10 ویں ایڈیشن میں یہ تعداد بڑھ کر 3.
لائیو اسٹریمنگ میں 647.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان میں لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے مجموعی طور پر 48.5 بلین منٹس تک میچز دیکھے گئے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا طوفان، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کا آغاز غیر معمولی تیزی کے ساتھ ہوا ہے، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بہتر معاشی اشاریوں کے باعث مارکیٹ روزانہ کی بنیاد پر نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔
گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے دوران 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 30 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تھا، جب کہ آج جمعرات کو کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان غالب رہا۔
ابتدائی گھنٹوں میں 100 انڈیکس میں 727 پوائنٹس کا شاندار اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 1,31,071 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس محض پانچ کاروباری دنوں میں تقریباً 9 ہزار پوائنٹس کی غیر معمولی پیش رفت کر چکا ہے، جو حالیہ برسوں کی سب سے بڑی تیزی شمار کی جا رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں جاری یہ مثبت رحجان حکومتی اقتصادی پالیسیوں، آئی ایم ایف پروگرام کی پیش رفت اور کاروباری طبقے کے اعتماد کی بحالی کا نتیجہ ہے۔