ایئر چیف کا تاریخی دورہ امریکا، عسکری اور سیاسی قیادتوں سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
اسلام آباد:
سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جوکہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران پاک فضائیہ کے کسی بھی حاضر سروس سربراہ کا پہلا دورہ ہے، جس سے دو طرفہ دفاعی تعاون اور باہمی مفادات کو فروغ حاصل ہوگا۔ یہ اعلیٰ سطح کا دورہ پاک امریکا دفاعی اشتراک میں ایک تزویراتی سنگ میل ہے۔
یہ دورہ اہم علاقائی اور عالمی سلامتی کے مسائل سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی تعلقات کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دورے کے دوران، ایئرچیف نے امریکہ کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے کئی اہم ملاقاتیں کیں۔
پینٹاگون میں، انھوں نے امریکی فضائیہ کی سیکرٹری برائے بین الاقوامی امورکیلی ایل سیبولٹ اور امریکی فضائیہ کے چیف آف سٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیو ایلون سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ عسکری تعاون، باہمی امور، مشترکہ تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے نئی راہیں استوار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور امریکا کے مابین تاریخی اور کثیر الجہتی تعلقات بالخصوص دفاعی شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے دونوں ممالک کی فضائیہ کے مابین عسکری تعاون اور تربیتی شعبوں میں پہلے سے موجود تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں سربراہان نے تفصیلی گفتگو کے دوران مستقبل میں اعلیٰ سطحی عسکری تعلقات کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔ انھوں نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تربیت، آپریشنل مشقوں اور تبادلہ پروگرامز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلیے نئی راہیں استوار کرنے اور اس امر کے لیے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے دورے کے دوران ایئر چیف نے بیورو آف پولیٹیکل اینڈ ملٹری افیئرز کے براؤن ایل سٹینلے اور بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کے ایرک میئر سے ملاقاتیں کی۔ یہ ملاقاتیں علاقائی استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے جاری کوششوں کے عزم اور جنوبی اور وسطی ایشیا کی ابھرتی ہوئی جغرافیائی سیاسی منظر نامے پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے میں انتہائی اہم ثابت ہوئیں۔
کیپیٹل ہل کے دورے کے دوران، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے امریکی کانگریس کے ممتاز اراکین بشمول مائیک ٹرنر، رچ میک کارمک اور بل ہیزینگا کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں نے نہ صرف دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کی اہمیت کو تقویت بخشی، بلکہ تزویراتی چیلنجز، علاقائی سلامتی کے فریم ورک اور دفاعی اشتراک پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اثرات سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر کو بین الاقوامی سطح پر بیان کرنے کا ایک قیمتی موقع بھی فراہم کیا۔
ایک پر امن ملک کی حیثیت سے پاکستان کے بین الاقوامی کردار پر زور دیتے ہوئے ایئر چیف نے دہشت گردی کیخلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں اور قابل ذکر آپریشنل کامیابیوں کا ذکر کیا، جبکہ تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور جغرافیائی سیاسی منظرنامے کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے کی گئی دفاعی تبدیلیوں کا خاکہ بھی پیش کیا۔ اس تاریخی دورے نے نہ صرف علاقائی اور عالمی امن کے فروغ کے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا، بلکہ پاک فضائیہ اور امریکی فضائیہ کے مابین ادارہ جاتی تعاون، تزویراتی مذاکرات اور مشترکہ کارروائیوں کی بنیاد بھی رکھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملاقاتیں کی پاک فضائیہ پاکستان کے کی فضائیہ فضائیہ کے کے دوران ایئر چیف کے مابین
پڑھیں:
دبئی ایئر شو 2025 میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا، لڑاکا طیارے سے تیل لیک ہونے لگا، ویڈیو وائرل
دبئی ایئر شو 2025 کے پہلے دن بھارت کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے تیجس میں سے تیل رسنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے نے ایونٹ کے دوران بھارتی فضائیہ کے لیے غیر متوقع مشکلات پیدا کر دیں۔ طیارے کی لیکیج کو فوری قابو میں لانے کے لیے بھارتی ٹیکنیشنز نے عارضی طور پر شاپنگ بیگز کا استعمال کیا، جس نے بھارتی فضائیہ کے معیار پر سوالات اٹھا دیے۔
Massive humiliation for the Indian Air Force and aerospace industry as an IAF Tejas jet at the Dubai Air Show 2025 suffers an oil leak from the fuselage right on the tarmac, forcing IAF personnel on hand to put several shopping/gift bags underneath leaking fluids from the Tejas: pic.twitter.com/8DaEv7oi5p
— The STRATCOM Bureau (@OSPSF) November 17, 2025
سہیل احمد نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دبئی ایئر شو کے پہلے ہی دن تیجس سے تیل رسنے کا واقعہ پیش کیا۔ ایک اور سال، ایک اور شرمندگی کی صورت حال، جس کی ایچ اے ایل اور بھارتی فضائیہ نے نہ تو توقع کی تھی اور نہ ہی خواہش، مگر یہ بدقسمتی پھر بھی ان کے حصے آ گئی۔
Tejas is already leaking oil on the tarmac on the first day of the Dubai Airshow. Another year, another round of embarrassment that HAL and the IAF didn’t ask for but somehow still managed to collect.#TejasMk1 #Tejas #DubaiAirShow pic.twitter.com/zyVYJEhTU0
— Sohail Ahmed (@sohailahmedsa) November 17, 2025
عاطف رؤف نے طنزاً لکھا کہ بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس دبئی ائیرشو میں پہنچا تو پاکستانی JF17 جہاز کو دیکھ گھرا گیا اور بھارتی تیجس طیارے کا ٹینکر لیک ہو گیا
بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس دبئی ائیرشو میں پہنچا تو پاکستانی JF17 جہاز کو دیکھ گھرا گیا اور بھارتی تیجس طیارے کا پمپر (ٹینکر) لیک ہو گیا ???? pic.twitter.com/iRB3VjExKs
— Atif Rauf (@Atifrauf79) November 18, 2025
دبئی ایئر شو 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں دنیا کی جدید ترین جنگی اور تجارتی ہوائی مشینری، جدید ڈرونز، ایڈوانسڈ ایئر موبلٹی اور اسپیس ٹیکنالوجیز کی نمائش کی جا رہی ہے۔ ایونٹ میں خصوصی فضائی کرتب اور نائٹ ایونٹس بھی شامل ہیں اور یہ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔
پاکستان کی جانب سے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس (PAC) اپنی جدید ایوی ایشن ٹیکنالوجی اور ایم آر او صلاحیتیں پیش کرے گا، جبکہ پاکستان ایرو اسپیس کونسل بھی ملکی ایوی ایشن سیکٹر کی نمائندگی کر رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارتی طیارہ تیجس دبئی ایئر شو