ایس آئی ایف سی کے تعاون سے زراعت،لائیوسٹاک میں انقلابی تبدیلیاں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں کی بدولت زراعت، لائیو سٹاک اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں۔سرکاری اور نجی شراکت داری، سمارٹ فارمنگ، اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ان شعبوں میں معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ نہروں کی صفائی اور پانی کی منصفانہ ترسیل سے زرعی شعبے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
اشتہار.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ
علامتی فوٹوبلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے تعاون سے پیپلز ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے باسیوں کو آرام دہ و معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے سریاب اور کچلاک کے درمیان پیپلز ٹرین سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان حکومت کے فیصلے کے تحت کوئٹہ میں پاکستان ریلویز کے سریاب اور کچلاک کے درمیان پانچ پرانے اسٹیشن اپ گریڈ جبکہ دو نئے اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔
پاکستان ریلویز کے 35 کلو میٹر ٹریک کو اپ گریڈ کر کے ٹرین کی رفتار بھی بڑھائی جائے گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان نے رواں مالی سال کے بجٹ 26-2025ء میں اس منصوبے پر عملدرآمد کا اعلان کیا تھا۔