ایئرچیف کا تاریخی دورۂ امریکا، ٹیکنالوجی اور مشترکہ تربیت پر اتفاق کا تاریخی دورۂ امریکا، ٹیکنالوجی اور مشترکہ تربیت پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فضائیہ کے سربراہایئرچیف کا تاریخی دورۂ امریکا، ٹیکنالوجی اور مشترکہ تربیت پر اتفاق نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا، جوایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران پاک فضائیہ کے کسی بھی حاضر سروس ائیر چیف کا پہلا دورہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے امریکہ کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے کئی اہم ملاقاتیں کیں۔انہوں نے پینٹاگون میں امریکی فضائیہ کی سیکریٹری برائے بین الاقوامی امور کیلی ایل سیبولٹ اور امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ڈبلیو ایلون سے ملاقاتیں کیں۔
جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ عسکری تعاون، باہمی امور، مشترکہ تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے لیے نئی راہیں استوار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔سربراہ پاک فضائیہ نے پاکستان اور امریکا کے مابین تاریخی اور کثیر الجہتی تعلقات بالخصوص دفاعی شعبوں میں تعاون پر روشنی ڈالی، انہوں نے دونوں ممالک کی فضائیہ کے مابین عسکری تعاون اور تربیتی شعبوں میں پہلے سے موجود تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں ممالک کے سربراہان نے تفصیلی گفتگو کے دوران مستقبل میں اعلیٰ سطح کے عسکری تعلقات کے قیام پر بھی اتفاق کیا جبکہ مابین مشترکہ تربیت، آپریشنل مشقوں اور تبادلہ پروگرامز سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے نئی راہیں استوار کرنے اور اس امر کے لئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دریائے ہرو میں ڈوبتے چرواہے کو بچا لیا گیا ،وزیراعلیٰ کی انتظامیہ اورریسکیو ٹیم کو شاباش، آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کی
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمینٹ کے اپنے دورے کے دوران، ایئر چیف نے بیورو آف پولیٹیکل اینڈ ملٹری افیئرز کے مسٹر براؤن ایل سٹینلے اور بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز کے مسٹر ایرک میئر سے ملاقاتیں کی۔یہ ملاقاتیں علاقائی استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے جاری کوششوں کے عزم اور جنوبی اور وسطی ایشیا کی ابھرتی ہوئی جغرافیائی سیاسی منظر نامے پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے میں انتہائی اہم ثابت ہوئیں۔کیپیٹل ہل کے دورے کے دوران، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے امریکی کانگریس کے ممتاز اراکین بشمول مائیک ٹرنر، رچ میک کارمک اور مسٹر بل ہیزینگا کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں نے نہ صرف دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کی اہمیت کو تقویت بخشی، بلکہ تزویراتی چیلنجز، علاقائی سلامتی کے فریم ورک اور دفاعی اشتراک پر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اثرات سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر کو بین الاقوامی سطح پر بیان کرنے کا ایک قیمتی موقع بھی فراہم کیا۔
افسران عوامی فلاح کو ترجیح دیں تو رول ماڈل بن سکتے ہیں: سارہ سعید کاسول سروسز اکیڈمی میں تقریب سے خطاب
ایک پر امن ملک کی حیثیت سے پاکستان کے بین الاقوامی کردار پر زور دیتے ہوئے، ائیر چیف نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں اور قابل ذکر آپریشنل کامیابیوں کا ذکر کیا، جبکہ تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور جغرافیائی سیاسی منظرنامے کے تناظر میں پاکستان کی جانب سے کی گئی دفاعی تبدیلیوں کا خاکہ بھی پیش کیا۔اس تاریخی دورے نے نہ صرف علاقائی اور عالمی امن کے فروغ کے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا، بلکہ پاک فضائیہ اور امریکی فضائیہ کے مابین ادارہ جاتی تعاون، تزویراتی مذاکرات اور مشترکہ کاروائیوں کی بنیاد بھی رکھی ہے۔
سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل سے سزا سنا دی گئی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے مشترکہ تربیت ملاقاتیں کی اور مشترکہ پاکستان کے کی فضائیہ پر اتفاق کے دوران
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور قطر میں اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز
پاکستان اور قطر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود سے اہم ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیے: صدر زرداری کا دفاعی ٹیکنالوجی میں پاکستان، قطر تعاون کے فروغ پر زور
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دفاعی شعبے، زراعت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ قیادت نے مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔
قطر کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیے: قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا: قطری وزیراعظم کی صدر زرداری کو یقین دہانی
پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی اور دفاعی روابط کے مضبوط ہونے سے دفاعی صنعت اور برآمدات کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔ یہ تعاون جدید ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور سرمایہ کاری میں اضافے کو فروغ دے گا۔
ایس آئی ایف سی پاکستان کی زرعی، اقتصادی اور دفاعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس آئی ایف سی پاکستان تجارت سرمایہ کاری قطر