جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمومبیمبو نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں فضائی افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبیمبو کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ملاقات کے دوران چیف آف دی ایئر اسٹاف نے مشترکہ اقدار اور دوطرفہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے انہیں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دیرینہ دوستی کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جدید عسکری صلاحیتوں اور خود انحصاری کے زریعے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے اپنے وژن سے آگاہ کیا۔ ائیر چیف نے خصوصی تربیتی پروگرامز اور صلاحیت میں بہتری جیسے اقدامات کے ذریعے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کی عسکری صلاحیتوں کو تقویت دینے کے پاک فضائیہ کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبیمبو نے پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر ائیر چیف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی بھرپور آپریشنل تیاریوں، اسکی ملٹی ڈومین عسکری صلاحیتوں اور پاک فضائیہ کی جانب سے ایک بااعتماد ڈیٹرنس پوزیشن برقرار رکھنے پر اسکی تعریف کی۔ دونوں فضائی افواج کے مابین مشترکہ اقدار اور باہمی تعاون کی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے، جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین رسمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اپنی دیرینہ خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہوا بازی سے متعلقہ شعبوں، بلخصوص آپریشنل امور، مینٹینینس اور تربیتی شعبے میں باہمی تعاون کے لیئے مل کر کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا۔
جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے تربیتی نظام کو بہتر بنانے کا موضوع بھی گفتگو کا خاصہ رہا، اسی تناظر میں، لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبیمبو نے اکیڈمی کی سطح پر شروع ہونے والے ایک جدید اور جامع تربیتی فریم ورک کو تیار کرنے میں پاک فضائیہ سے معاونت طلب کی۔ انہوں نے عالمی معیار کے ہوابازوں اور فضائی جنگجوں سی تربیت کے لیئے پاک فضائیہ کی ثابت شدہ مہارت سے فائدہ اٹھانے کی اپنی بھرپور خواہش کا اظہار کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی اہم آپریشنل مشقوں میں جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے افسروں کی بطور سامعین شرکت میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ پاک فضائیہ کے انجینئرنگ انفراسٹرکچر کی تکنیکی مہارت اور کم لاگت سے کی جانے والی مینٹینینس صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے، معزز مہمان نے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کی جانب سے پاک فضائیہ کے سی130 بیڑے کے معائنے اور مینٹینینس کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کی اپنی خواہش بھی ظاہر کی۔
اپنے دورے کے دوران، لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبیمبو کو نیشنل آئی ایس آر اینڈ انٹیگریٹڈ ایئر آپریشنز سینٹر اور پاک فضائیہ کی سائبر کمانڈ میں جامع بریفنگ بھی دی گئی، جہاں معزز مہمان نے جدید عسکری شعبہ جات میں پاک فضائیہ کی جانب سے حاصل کردہ جدید ترین تکنیکی صلاحیتوں کو سراہا۔جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا یہ دورہ دفاعی تعاون کو تقویت دینے، باہمی اعتماد اور آپریشنل معاونت پر مبنی موجودہ تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کی دونوں ممالک کی دیرینہ خواہش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے ٹرمپ کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے ٹرمپ کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں: حماس اگر کسی نے ریاست پر حملہ آور ہونے کی جرات کی تو جواب پہلے سے بھی سخت ہوگا، طلال چوہدری ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار محرم الحرام،مون سون ،چیئر مین سی ڈی اے کی مربوط کوارڈینیشن کی ہدایت میرے بیٹے عباس آفریدی کی موت حادثہ نہیں قتل ہے، سابق سینیٹر شمیم آفریدی پی ٹی آئی اجلاس؛ یہاں ہرکوئی کمپرومائزڈ ہے، کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے، علی امین گنڈاپورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ ہیڈ کوارٹرز پاک فضائیہ
پڑھیں:
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کیرنز میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے اس لیے دونوں ٹیمیں آج کا میچ جیتنے کیلئے بھرپور زور لگائیں گی۔
پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 17 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقا 53 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔
آج کے میچ کیلئے آسٹریلیا کی ٹیم میں جوش اِنگلس اور نیتھن ایلس کی واپسی متوقع ہے جبکہ مچل اوون کے انجری کے باعث باہر ہونے پر ایرون ہارڈی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ اپنے کامیاب بولنگ کمبی نیشن کے ساتھ ہی میدان میں اترنے کا امکان ہے۔
یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ایک بڑا امتحان تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں کا مقصد 2026 ورلڈ کپ سے قبل دباؤ والے میچز میں اپنی صلاحیتیں آزمانا ہے۔