پاکستانی حملے سے قبل امریکی نائب صدر نے بھارت کو کیا پیغام دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی جانب سے ممکنہ بڑے حملے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے بعد کیا عمران خان کی رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟
امریکی جریدے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایس جے شنکر نے بتایا کہ جب امریکی نائب صدر نے نریندر مودی سے گفتگو کی، تو وہ خود بھی اس وقت کمرے میں موجود تھے۔ ان کے بقول نائب صدر جے ڈی وانس نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کیاکہ اگر بھارت کچھ امور پر لچک نہ دکھائے تو پاکستان بہت بڑا حملہ کرسکتا ہے۔
جے شنکر کے مطابق وزیراعظم مودی نے اس تنبیہ کے جواب میں واضح طور پر کہاکہ اگر پاکستان نے حملہ کیا تو بھارت اس کا بھرپور جواب دے گا۔
بھارتی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیاکہ یہ بات حملے سے قبل کی ہے، اور جیسا کہ آپ نے دیکھا، پاکستان نے واقعی اُس رات بڑا حملہ کیا۔
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر متعدد فضائی حملے کیے گئے تھے، تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی میں بھارت کے 7 جنگی طیارے تباہ کردیے گئے۔ اس کے بعد بھارت کی جانب سے مختلف علاقوں میں ڈرونز اور میزائل حملے بھی جاری رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے دوران پروپیگنڈا، علیمہ خان اور آفتاب اقبال سمیت 4 افراد طلب
بھارتی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی کو آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے تحت بھارت کو بھرپور جواب دیا، جس میں بھارتی فضائی اڈوں، فضائی دفاعی نظام اور دیگر اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی نائب صدر انکشاف ایس جے شنکر بڑا حملہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان بھارت جنگ جے ڈی وانس خبردار وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی نائب صدر انکشاف ایس جے شنکر بڑا حملہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستان بھارت جنگ جے ڈی وانس وی نیوز امریکی نائب صدر
پڑھیں:
بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
بھارتی شہر کولکتہ کے علاقے لیک ٹاؤن میں نصب فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد ہٹا دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ دیوقامت ڈھانچہ ہلتا محسوس ہوتا تھا جس سے حفاظتی خطرات پیدا ہو رہے تھے۔
میسی کا یہ مجسمہ گزشتہ سال دسمبر میں نصب کیا گیا تھا اور اسے 2022 فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کپتان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
مجسمے میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے دکھایا گیا تھا جو ان کی تاریخی کامیابی کی یادگار کے طور پر بنایا گیا تھا۔
یہ یادگار میسی کے مداحوں کی جانب سے ان کے بھارت کے دورے کے موقع پر وی آئی پی روڈ کے کنارے قائم کی گئی تھی۔
View this post on Instagramتاہم حالیہ دنوں میں مقامی افراد نے انتظامیہ کو آگاہ کیا کہ تیز ہوا چلنے پر مجسمہ معمولی طور پر جھولتا نظر آتا ہے جس سے راہگیروں اور قریبی آبادی کے لیے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
حکام نے عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجسمے کو عارضی طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کے مستقبل کے بارے میں تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔