وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔ اس بجٹ میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر عائد ٹیکس میں کمی، تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح میں معمولی کمی، جبکہ چھوٹی گاڑیوں اور سولر پینلز کی امپورٹ پر نئے ٹیکس عائد کرنے سمیت مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی نے 5300 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی

بجٹ تجاویز کی منظوری کا عمل

بجٹ تجاویز دونوں ایوانوں کی کمیٹیوں میں زیر بحث رہیں، جن کی سفارشات قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہو چکی ہیں۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ نے منظور شدہ تجاویز کو فنانس بل میں شامل کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے شق وار منظوری حاصل کی۔ اب 30 جون کو ایف بی آر اور وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، اور یکم جولائی سے متعدد شعبوں پر نئے ٹیکس لاگو ہوں گے جبکہ کچھ طبقات کو ریلیف بھی ملے گا۔

ٹیکس ہدف اور نئے اقدامات

حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 14 ہزار 131 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا ہے، جس کے لیے 460 ارب روپے کے نئے ٹیکس متعارف کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی میں مالی سال 26-2025 کا بجٹ منظور، اپوزیشن کی تحاریک کثرت رائے سے مسترد

یکم جولائی سے پیٹرول پر کاربن لیوی کی جگہ 2.

5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی لاگو ہو گی۔ اسی تاریخ سے سولر پینلز کی درآمد پر 10 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کی جائے گی، اور چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس بھی لاگو ہو گا۔

مزید یہ کہ 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گاڑی، 5 کروڑ سے زائد مالیت کی پراپرٹی، یا 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کمرشل جائیداد خریدنے کے لیے ایف بی آر سے اہلیت کا سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازم ہو جائے گا۔

تنخواہ دار طبقے کو ریلیف

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو معمولی ریلیف فراہم کیا ہے۔ یکم جولائی سے سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے تنخواہ حاصل کرنے والوں پر انکم ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کر دی گئی ہے، اور اس کا اطلاق بھی صرف 6 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر ہو گا۔ اس کے علاوہ آن لائن تعلیمی اداروں اور اکیڈمیز پر بھی ٹیکس لاگو کر دیا جائے گا۔

ٹیکس چوری اور نقد رقم نکالنے سے متعلق ضوابط

یکم جولائی سے 5 کروڑ روپے سے زائد کے ٹیکس فراڈ کی صورت میں کمپنی کے سربراہ کی گرفتاری ممکن ہو گی، لیکن اس سے پہلے تین بار نوٹس جاری کیے جائیں گے اور متعلقہ اتھارٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کی صورت میں ہی گرفتاری عمل میں آئے گی۔

اسی طرح بینک سے نقد رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.8 فیصد کر دی گئی ہے، اور اب 75 ہزار یا اس سے زائد رقم نکلوانے پر یہ شرح لاگو ہو گی۔

یہ بجٹ نہ صرف محصولات میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ حکومتی پالیسیوں پر عوامی ردعمل کا امتحان بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجٹ بجٹ 26-2025 ٹیکس ودہولڈنگ ٹیکس وزیرخزانہ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹیکس ودہولڈنگ ٹیکس یکم جولائی سے روپے سے زائد قومی اسمبلی کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن