پنجاب: محرم کے دوران 26 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
یکم تا 10 محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں 26 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور میں 2800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہیں، 14 ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکار بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر پر پابندی عائد ہے۔
فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔
پنجاب پولیس کے مطابق طے شدہ روٹس اور مقامات کے سوا کسی اور جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیشِ نظر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں بھی فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی کے
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔