راولپنڈی:

گھر سے ایک کروڑ 6 لاکھ روپے نقد اور 40 تولہ سونے کی چوری کا معما حل ہوگیا، جس میں  گھر کی مالکن خود ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔

پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقت کو بے نقاب کیا گیا، جس میں حیران کن طور پر گھر کی مالکن خود ہی اس چوری کی منصوبہ ساز نکلی، جس نے اپنے ہی ڈرائیور کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔

تھانہ ویمن ریس کورس پولیس کے مطابق واردات اس وقت کی گئی جب گھر کے دیگر افراد موجود نہیں تھے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالکن نے خود ڈرائیور کو اسلحہ دے کر چوری کروائی۔ ایس ایچ او کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی خاتون نے خود فراہم کیا، جو بعد ازاں برآمد کر لیا گیا۔

تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ واردات کے فوراً بعد ملزمہ نے ڈرائیور سے خفیہ جگہ پر ملاقات کی، جہاں اس نے تمام نقدی اور سونا لے لیا اور بعد ازاں ڈرائیور کا نمبر بلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اعتراف کیا کہ پیسے اور سونے کی لالچ میں اس نے ڈکیتی کا ڈراما رچایا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

پولیس حکام کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے کچھ نقد رقم، سونا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس پی سول لائنز نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کی کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا5 ہزار روپے سستا ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار روپے ہوگئی ہے ۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 925 روپے پر آگئی ہے ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 53 ڈالر کم ہوکر 3290 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے ۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • ایک کروڑ 60 لاکھ نقد اور 40 تولہ سونا چوری کا ڈراپ سین، مالکن ہی ماسٹر مائنڈ نکلی
  • کراچی: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کیس، 3 ملزمان 1 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کی کمی
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
  • کراچی میں کارشوروم کے مالک کے گھر 13 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی
  • لاہور: شاپنگ کے دوران وارداتیں کرنیوالی 2 خواتین ساتھی سمیت گرفتار
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ
  • کراچی: ڈیفنس میں 5 کروڑ روپے چوری کرنے کے الزام میں ملازمہ گرفتار
  • سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ، فی تولہ کہاں پہنچ گیا؟