کراچی:

شہر قائد میں کارشوروم کے مالک کے گھر سے ڈاکو 13 کروڑ روپے  اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیت گروہ میں تین خواتین بھی شامل تھیں۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارشوروم مالک کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان 13 کروڑ روپے، 9 قیمتی موبائل فونز، 20 گھڑیاں ،اسمارٹ واچ، 25 قیمتی پرفیوم ، 2 لیپ ٹاپ اوردیگرسامان لوٹ کرفرارہوگئے ۔

واردات میں 3 برقعہ پوش خواتین بھی شامل تھیں جب کہ ملزمان ایف آئی اے سے ملتے جلتے کپڑے پہنے ہوئے تھے اورشرٹ پر ایف آئی اے کا مونوگرام بھی چسپاں تھا۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش شروع کردی ہے۔

فیروزآباد تھانے کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں کارشوروم مالک کے گھرڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان 13 کروڑ روپے، آئی فون اورگوگل پکسل سمیت 9 موبائل فونز، 20 استعمال شدہ گھڑیاں،ایک اسمارٹ واچ،مختلف برانڈ کے25 قیمتی پرفیوزاور2 لیپ ٹاپ لوٹ کر فرارہوگئے۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 25/678 فیروزآباد تھانے میں متاثرہ کار شوروم مالک محمد سالک کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ  وہ خالد بن ولیڈ روڈ پرگاڑیوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے۔  25 اور 26 جون کی درمیانی شب تقریباً ساڑھے 3 بجے اپنے گھر پہنچا اورگھرکے سامنے اپنی گاڑی پارک کررہا تھا کہ اسی دوران ایک سیاہ ریوو گاڑی میری گاڑی کے آگے آکررکی، جس میں 2 مرد اور 3 برقعہ پوش خواتین اتریں، جس میں ایک ملزم نے  ایف آئی اے سے ملتے جلتے کپڑے پہننے ہوئے تھے اورشرٹ پراایف آئی اے کا مونوگرام چسپاں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ  ملزمان میرے پاس آئے اوردونوں نے اپنے پاس موجود پستول نکال کرمیرے اوپررکھ دیا اورمجھے اوپرچلنے کا کہا، جس پر میں ان کے ساتھ اپنے گھر پہنچا۔ انہوں نے مجھے دروازہ کھلوانے کا کہا۔ میری آوازمیرے گھروالوں سے سنی تو انہوں نے دروازہ کھول دیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق وہ تمام مرد اورخواتین مجھے لے کر گھر میں  داخل ہوئے اورمیرے گھر کی تلاشی لینی شروع کردی اورمجھ سے رقم اورچابیوں اور  الماریوں سے متعلق پوچھتے رہے۔ بعد میں وہ میرےبیڈ روم میں داخل ہوئےاورمیری الماری میں رکھی ہوئی 13 کروڑ روپے کی نقدی بیگوں میں بھرلی۔ ملزمان 9 قیمتی موبائل فونز، 20 گھڑیاں ،اسمارٹ واچ ، 2 لیپ ٹاپ ، مختلف برانڈ کے25 قیمتی پرفیوزاوردیگرسامان لوٹ کر فرارہوگئے۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان میں کارشوروم مالک کے گھر کروڑ روپے لوٹ کر

پڑھیں:

امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لئے انتہائی قیمتی ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کراچی میں ملاقات کی، اس موقع پر سیلاب کی صورتِحال، کیٹی بندر اور شاہراہِ بھٹو پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی کمپنیوں کے نمائندے جلد کراچی آکر سرمایہ کاری کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ میں سماعت سے محروم بچوں کی تعلیم و تربیت میں دلچسپی رکھتی ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لئے انتہائی قیمتی ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • کیلیفورنیا میں 25 ڈکیتوں کی فلمی انداز میں واردات، ویڈیو وائرل 
  • لاہور: ملزمان مسجد کے چندے کے ڈبے توڑ کر رقم لے کر فرار
  • کیلی فورنیا میں لاکھوں ڈالر مالیت کی بڑی ڈکیتی
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی؛ موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت، فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • شاہ فیصل کالونی اور محمود آباد میں شہری عدم تحفظ کا شکار
  • امریکی اداروں کا تعاون ہمارے لئے انتہائی قیمتی ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
  • کال سینٹر میں لڑکی کو حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج، 8 افراد گرفتار
  • کراچی: شاہ فیصل کالونی میں کلینک پر ڈکیتی، ڈاکو موبائل فونز اور جیولری لے اڑے
  • دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد رقم نکالی گئی