ویب ڈیسک: لاہور میں پولیس نے شاپنگ کے دوران وارداتیں کرنے والی دو خواتین کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔

 پولیس کے مطابق دونوں خواتین شاپنگ کے بہانے مختلف مارکیٹوں، بازاروں اور دکانوں میں جاتی تھیں، ایک ملزمہ شاپنگ کے لیے آئی خواتین کو باتوں میں لگاتی جبکہ دوسری موبائل، نقدی اور پرس وغیرہ چوری کر لیتی تھی۔ 

 ایس پی اخلاق اللّٰہ تارڑ کے مطابق ملزمان واردات کے لیے گاڑی استعمال کرتے تھے جسے ان کا ساتھی چلاتا تھا۔ پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان سے چوری شدہ 40 موبائل فون، خواتین کے متعدد پرس اور پستول برآمد کرلی ہے۔ 

مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک

 پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ندیم، سلمیٰ بی بی اور عیشاء رانی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شاپنگ کے

پڑھیں:

اوکاڑہ: واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

---فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے قصبہ سومیاں بھولو میں واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں واپڈا کے 5 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق  ملزمان ظفر اقبال سے بجلی کا بل لینے آئے اور میٹر اتارنا شروع کر دیا، مقتولہ انور بی بی نے واپڈا اہلکاروں کو روکا تو اُنہوں نے  خاتون پر تشدد شروع کر دیا، ملزمان کے تشدد سے خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: دو پولیس مقابلے، تین زخمیوں سمیت چار ملزمان گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، گھر میں گھس کر تشدد کے الزام پر ڈی ایس پی سرجانی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی؛ موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت، فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
  • کراچی، سکھن کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
  • اوکاڑہ: واپڈا اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق
  • کراچی میں پولیس مقابلے، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • لانڈ ھی سے بچے کی بوری بند لاش برآمد‘ 2ملزمان گرفتار
  • چھاپوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران زخمیوں سمیت 16 ملزمان گرفتار