سوات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو سیاح جاں بحق جبکہ سیلابی ریلا خواتین و بچوں سمیت15افراد کو بہا لے گیا،ڈوبنے والے 2بچوں کی لاشیں تلاش کرلی گئیں، دیگر افرادکی تلاش کیلئے فضا گٹ، بائی پاس، مانیار اور خوازہ خیلہ کے مقام پر سرچ آپریشن جاری،ریسکیو حکام کے مطابق، ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم خراب موسم اور دریا کی تیز روانی کے باعث باقی سیاحوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متاثرہ افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔ ریسکیوکاکہناہے کہ دریا میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں مل گئیں جبکہ سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد پھنس گئے۔میئر مینگورہ کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے 3 افراد کو بچالیا گیا۔

(جاری ہے)

2 کی لاشیں ملی ہیں۔ 10 افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہے۔لوئر دیر میں خزانہ بائی پاس کے قریب دریائے پنجکوڑہ میں چار افراد ڈوب گئے۔

ڈوبنے والوں میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔حکام کے مطابق ڈوبنے والے دریا کنارے کام کیلئے جارہے تھے کہ بہاؤ تیز ہونے سے ڈوب گئے ان کی تلاش جاری ہے۔منڈہ میں بھی برساتی نالے میں معمر شخص گرگیا تاہم ریسکیو ٹیمیوں نے  پھنسے ہوئے شخص کو ریسکیو کرلیا۔دوسری جانب بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں مکانات گرنے، بجلی گرنے، ڈوبنے اور دیگر حادثات کی اطلاعات موصول ہوئیں۔مختلف شہروں میں مکانات گرنے اور دیگر حادثات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ دیر بالا میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق اور ماں زخمی ہوگئیراولپنڈی میں رینج روڈ لین فور میں گاڑی ریلے میں بہہ گئی۔ خاتون مسافر کی لاش اور گاڑی برآمد کرلی گئی،آن لائن ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث بجلی کا کھمبا گاڑی پر گر گیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ٹنڈو جام بارش سے مدرسے کی چھت گرگئی حادثے میں دو بچے لقمہ اجل بنے،بیس سے زائد زخمی ہوئے۔چونیاں میں بارش سے گھر کی چھت گرگئی،دو بچیاں جان کی بازی ہارگئیں،اوکاڑہ میں ایسے ہی حادثے میں بچی جاں بحق ہوگئی،دو افراد زخمی ہوئے۔

بہاولنگرمیں بارش سے چھت زمین بوس ہوگئی حادثے میں چار سالہ بچہ زین جاں بحق ہوگیا۔اسی طرح جہلم میں بھی بارش سے حادثات اور ڈوبنے واقعات میں دو اموات ہوئیں۔ میاں چنوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جان سے گیا۔دریائے سوات میں پانی کے تیز بہاؤ کے پیش نظر انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔ دریا کے کنارے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

خوازہ خیلہ،بائی پاس میں دریائے سوات کا پانی حفاظتی پشتوں تک پہنچ گیا ہے۔ خوازہ خیلہ سیکشن پر پانی کا بہاو 77782 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ 2 روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔انتظامیہ نے مقامی افراد اور سیاحوں کو دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر متاثرہ علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دریائے سوات ڈوبنے والے افراد کو کی لاشیں کے باعث جاری ہے کی تلاش

پڑھیں:

کراچی، گھر میں گھس کر تشدد کے الزام پر ڈی ایس پی سرجانی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج

کراچی:

سرجانی ٹاؤن پولیس نے شہری اور ان کے اہل خانہ کو گھر میں گھس کر تشدد کرنے، اغوا اور چوری کے الزامات پر عدالت کے حکم پر ڈی ایس پی سرجانی ، اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت 12 نامزد اور دیگر نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

سرجانی ٹاؤن پولیس نے عدالت کے حکم پر خاتون کی مدعیت میں ڈی ایس پی سرجانی ، اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت 12 نامزد اور دیگر نامعلوم صورت شناس خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، درخواست میں پولیس اور دیگر افراد پر گھر میں گھس کر انہیں اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے، ہراساں کرنے، اغوا اور گھر سے رقم چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سرجانی ٹاؤن گلشن نور فیز ون بلاک اے کی رہائشی درخواست گزار خاتون نے بیان دیا کہ 9 جولائی 2025 کو رات 12 بج کر 40 منٹ پر دروازہ زور سے بجنے کی آواز آئی تو میں اپنی والدہ اور والد کے ہمراہ گھر کے اندر ہی تھی اور پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے دیکھا کہ ڈی ایس پی سرجانی ٹاؤن اشتیاق غوری اسلحہ سمیت سول کپڑوں میں جبکہ اے ایس آئی گلبہار اور کانسٹیبل شوکت پولیس کی وردی میں ملبوس تھے اور ان کے ساتھ حنیف اور دیگر افراد جس میں صورت شناس خواتین بھی تھیں گھر میں داخل ہوئیں اور گھر میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔

درخواست گزار نے بتایا کہ میری والدہ اور میں نے منع کیا تو ان کے سر پر ڈی ایس پی نے اسلحہ رکھ کر ہراساں کیا اور میرے والد کو کمرے میں بند کر دیا، گھر میں رکھے ہوئے 2 لاکھ روپے نکالے اور باہر کھڑی ہوئی گاڑی میں مجھے ڈی ایس پی  اور ان کے ساتھی زبردستی مارتے ہوئے خفیہ جگہ لے گئے اور مجھے حبس بیجا میں رکھ کر پوری رات جسمانی اور ذہنی ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے مجھے اندرونی اور بیرونی چوٹیں آئیں۔

خاتون نے بتایا کہ ڈی ایس پی نے مجھے دھمکایا کہ اپنے کیس سے دستبردار ہوجاؤ ورنہ آپ کی لاش یہاں سے جائے گی اور اگلے دن میرے گھر والوں نے عدالت میں پٹیشن دائر کی تو مجھے تھانے لے جا کر چھوڑ کر گئے۔

سرجانی ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا تاہم اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی
  • کراچی حادثات و واقعات میں 4 جاں بحق، 13 زخمی
  • کراچی، گھر میں گھس کر تشدد کے الزام پر ڈی ایس پی سرجانی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی
  • اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت مزید 11 فلسطینی ہلاک
  • جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی اترنے کے بعد 5 افراد کی لاشیں برآمد،پنجاب میں دریاؤں کی صورتِ حال معمول پر آگئی، کوٹری بیراج پر سیلابی کیفیت برقرار، نقل مکانی جاری
  • ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلاب میں ڈوبے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی: بچوں کا جھگڑا بڑوں کی لڑائی میں تبدیل، 12 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
  • وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سیلابی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا سمیت 3 افراد زخمی