سوات میں 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 3 نعشیں نکل لی گئی، بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد سیاح پانی میں بہہ گئے۔

اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس نے قریبی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک کئی افراد کو پانی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سوات اور گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

لاہور: گیس سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

اسکرین گریب

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہے جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے گھر کی پہلی منزل نیچے گر گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹس جاری
  • لاہور: گیس سلنڈر دھماکا، 3 افراد جاں بحق
  • نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا۔
  • تھائی ملائیشیا سرحد پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتیں 11 ہوگئیں
  • لاہور: گیس سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق
  • سوات، پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائیاں جاری
  • سوڈان کا المیہ
  • چین کمبوڈیا کی ترقی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر
  • فلپائن میں سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ کی تباہ کاریاں، ایک لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل
  • خیبر: دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق