کراچی میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد پر گھنے بادلوں کا راج برقرار ہے اور محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو موسلادھار بارشیں اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی فضا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سمندری ہوائیں کم رفتار سے شہر کا رخ کر رہی ہیں، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ مون سون کا موجودہ اسپیل 29 جون تک وقفے وقفے سے بارش برساتا رہے گا، جس کے دوران نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔
ادارے نے مزید پیش گوئی کی ہے کہ مون سون کا دوسرا طاقتور اسپیل 5 جولائی سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے، جس کے دوران مزید شدید بارشیں متوقع ہیں۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکنہ بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں خنکی بڑھ گئی، درجہ حرارت گرنے کا امکان
کراچی:شہر قائد میں خنکی مزید بڑھ گئی جس کے سبب آٗئندہ چند روز میں درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں خنکی مزید بڑھ سکتی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری کمی سے 16 ڈگری تک گر سکتا ہے۔
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بدھ تک 29 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک اور راتیں خنک رہنے کی توقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔