تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ، 19 سالہ نوجوان شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سٹی42: تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں 19 سالہ نوجوان علی مہد شدید زخمی ہو گیا, علی مہد یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP) کا طالب علم ہے اور شادیوال کا رہائشی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا جب نامعلوم افراد نے علی مہد پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
پولیس کے مطابق علی مہد کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے شروع کر دی ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شفیق موڑپرفائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک‘ساتھی زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شفیق موڑپاورہاؤس کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں اورمسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اوردوسرے ملزم کو زخمی کو حالت میں گرفتار کرلیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا، تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 شفیق موڑ پاور ہاؤس اقصیٰ مسجد شاہین فورس کیاہلکاروں اورمسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا پولیس اور مسلح ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیرشہری بھی زخمی ہوا،زخمی حالت میں گرفتار ڈکیتوں اورزخمی راہ گیر شہری کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک شدید زخمی ملزم دوران علاج دم توڑ گیاایس ایچ اوسمن آباد بن یامین نے بتایا کہ ہلاک ڈکیت کی شناخت اسامہ اورزخمی حالت میں گرفتارملزم کی شناخت نورمحمد کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی راہ گیر شہری کا نام 20 سالہ حسنین ولد مدثرمعلوم ہوا ہے، انھوں نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے2 آئی فون سمیت 4 موبائل فون، پرس ، اسلحہ برآمد کیا گیا ہے پولیس مقابلے میں ہلاک اورزخمی حالت میں گرفتار ملزم کاسابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے۔