کراچی: فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 15 اے قائد اعظم پارک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ طحہٰ کے نام سے کی گئی جسے تین گولیاں لگی تھیں ۔ حالت تشویش ناک ہونے کے باعث اسے آغا خان اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد ایس ایچ او پاکستان بازار منظور لاشاری نے فون ریسیو کرنے سے گریز کیا جبکہ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہیڈ محرر پاکستان بازار نے بتایا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، رضویہ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد میں رضویہ کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
رضویہ تھانے کے ہیڈ محرر ندیم سجاد کے مطابق مقابلہ گولیمار جہانگیر آباد ندی کنارے کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور مشتبہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔