لاہور‘ داتا دربار سے اغوا کیا جانے والا 3سالہ بچہ بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)لاہور میں داتا دربار سے اغوا کیے گئے 3 سالہ بچے کو پولیس نے بازیاب کر کے ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا، مغوی بچے اور ملزم کا سراغ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لگایا گیا۔
(جاری ہے)
ایس پی سٹی بلال احمد نے لوہاری پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 3 سالہ حسن خاندان کے ساتھ داتا دربار آیا تھا، ماں اسے پارک میں بٹھا کر کھانا لینے گئی تو ا یک شخص بچے کو اغوا کر کے لے گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم لوکل بس پر پہلے گجومتہ پہنچا، پھر رکشہ اور بعد میں موٹرسائیکل کا استعمال کرتا رہا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق پولیس نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مغوی بچے کا سراغ لگایا، بچے کو ایک خالی مکان سے بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور سے ملتان جانے والی ٹرین کو حادثہ، 4 مسافر زخمی
فائل فوٹولاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آیا ہے جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے دوران ٹرین کے انجن سمیت دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔