محرم الحرام میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت ملک بھر میں فوج تعینات، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں فل پروف سیکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کردی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ہے اور باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں محرم الحرام میں سیکیورٹی ڈیوٹیز کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی 1997کے تحت ہوگی۔ذرائع کے مطابق چاروں صوبائی، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی کے لیے درخواست کی تھی۔
پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی محرم الحرام میں سیکیورٹی ڈیوٹیز کیلئے ہوگی، فوج اور سول آرمڈ فورسز محرم الحرام کے دوران صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فوج اور سول آرمڈ فورسز محرم الحرام میں پاک فوج
پڑھیں:
پنجاب: محرم الحرام کے حوالے سے پولیس کے سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل
آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹوآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج 2 محرم الحرام کو صوبے بھر میں 90 عزاداری جلوس اور 3 ہزار 495 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، صرف لاہور میں 8 عزاداری جلوس اور 386 مجالس ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار جبکہ لاہور میں 2 ہزار 800 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 14ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکار بھی معاونت کر رہے ہیں۔