محرم الحرام کا آغاز، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کے لیے کہا گیا تھا۔
وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دے گی۔
18 سیاحوں کی ہلاکت کا معاملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سمیت 4 افسر معطل، انکوائری کمیٹی تشکیل
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب میں دفعہ 144میں 15 نومبر تک توسیع، احتجاج، جلسہ و اجتماع پر پابندی برقرار
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 نومبر تک توسیع کر دی گئی، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماع پر پابندی برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 3 سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر پابندی ہوگی، پنجاب بھر میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ہفتہ 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہے، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر پابندی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق توسیع کا فیصلہ امن اور امان، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے کیا گیا، حکومت پنجاب نے دہشت گردی اور امن عامہ کے خدشات کےپیش نظر احکامات جاری کیے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران واہلکار اور عدالتیں پابندی سےمستثنٰی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کےلیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔