محرم الحرام: ملک بھر میں امن و امان کے لیے پاک فوج تعینات
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری )
اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں محرم الحرام کے دوران فوج کو تعینات کردیا گیا ہے ۔فوج کی تعیناتی صوبوں کی درخواست پر عمل میں لائی گئی ہے وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحٹ فوج کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ پاک فوج کے دستے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں ۔ فوج کے دستے شہر کے مختلف مقامات پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل کےمطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
مزید پڑھیں۔بجٹ کے بعد کون سے موبائل فون سستے ہو رہے ہیں؟ اہم خبر