محرم الحرام؛ صوبوں میں فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن آگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سٹی 42 : وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران صوبوں میں سکیورٹی کے لیے فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کی گئی۔ اسلام آباد، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی فوج تعینات کی جائے گی ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فوج اور سول آرمڈ فورسز محرم الحرام کے دوران صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔
مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
فوج تعینات کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لی گئی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی نفری زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے تعینات کی جائے گی ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فوج تعینات
پڑھیں:
ڈیپوٹیشن پر تعینات 17گریڈ کے آفیسر کاڈیپوٹیشن ختم کرنے کاحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری سروسز سندھ نے محکمہ اوقاف میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سہون ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، جامشورو،لوکل گورنمنٹ اینڈایچ ٹی پی ڈپارٹمنٹ کے گریڈ17کے آفیسرمحمد اسلم شیخ کا ڈیپوٹیشن ختم کرنے کا نوٹفیکشن جاری کردیا،فوری طوربنیادی محکمے میں رپورٹ کرنے کا حکم،اسلم شیخ کو محکمہ اوقاف میں انتہائی منافع بخش عہدے اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئرکے عہدے پر تعیناتی دی گئی تھی،چیف سیکریٹری سندھ کی محکمہ اوقاف میں ڈیپوٹیشن تعیناتیوں پر سختی برہمی کا اظہار،سیکریٹری اوقاف سے عدالت عظمی کے احکامات کی خلاف پرتحریری وضاحت مانگ لی،تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے ڈیپوٹیشن ختم کئے جانے کی احکامات کی سنگین خلاف ورزیوں اورسینئرملازمین کی عدالتی حکم کی خلاف تحریری نشاہدہی کے بعد چیف سیکریٹری سندھ اورسیکریٹری سروسز متحرک ہوگئے،سیکریٹری سروسزغلام محمد برہمانی نے 2اکتوبرکوجاری کئے گئے نوٹیفیکیشن میں سہون ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، جامشورو،لوکل گورنمنٹ اینڈایچ ٹی پی ڈپارٹمنٹ کے گریڈ17کے آفیسرمحمد اسلم شیخ کا ڈیپوٹیشن ختم انہیں فوری طورپر ان کے بنیادی محکمے میں بھیجنے کا حکم دیاہے۔