نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد دو افسران کو ڈراپ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سٹی42: نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) میں شرکت کے لیے نامزد دو سینیئر افسران کو کورس سے ڈراپ کر دیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
کورس سے خارج ہونے والے افسران میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) عطا محمد شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان دونوں افسران کے نام کورس میں شمولیت کی فہرست سے خارج کر دیے گئے ہیں۔
مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کے لیے افسران وقارالدین سید، شیر اکبر، عرفان علی، منور حسین، سعدیہ منیب کو شامل کیا گیا ہے۔ نیشنل مینجمنٹ کورس کا آغاز 30 جون 2025 سے ہو گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 نیشنل مینجمنٹ کورس
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے مہنگا
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 نومبر سے اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 فی لیٹر اضافہ کردیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے مقرر کی گئی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 278 روپے 44 پیسے تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی جو فی لیٹر 265 روپے 45 پیسے ہے۔