data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے پنجاب حکومت نے یکم محرم سے 10 محرم الحرام (27 جون تا 6 جولائی 2025) تک صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس دوران متعدد پابندیاں عائد رہیں گی جن کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع پر ہوگا۔ ان پابندیوں کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا اور شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صرف وہی جلوس اور مجالس منعقد کی جا سکیں گی جن کی پیشگی اجازت لی گئی ہو۔ اس دوران کسی بھی قسم کے ہتھیار، آتش گیر مواد، یا ان کی نمائش پر سخت پابندی عائد ہوگی۔ عوامی مقامات پر اشتعال انگیز تقاریر، نعرے بازی، اور کسی بھی ایسے مواد کی اشاعت یا سوشل میڈیا پر تشہیر، جو نفرت یا فرقہ واریت کو ہوا دے، بھی ممنوع قرار دی گئی ہے۔

جلوسوں کے راستوں میں واقع عمارتوں کی چھتوں پر چڑھنے، پتھر یا دیگر اشیاء اکٹھی کرنے، اور دکانوں کے تھڑوں پر بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عوامی اجتماعات کی نگرانی اور ان پر قابو پانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

خصوصی طور پر 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبہ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، البتہ یہ پابندی خواتین، بزرگوں، اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر لاگو نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ ان پابندیوں کو سنجیدگی سے لیں اور تعاون کرتے ہوئے قانون شکنی سے گریز کریں، تاکہ محرم کا یہ مقدس مہینہ پُرامن ماحول میں گزر سکے۔

مزید برآں، حکم نامے کی بھرپور تشہیر کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ ہر شہری کو پابندیوں اور ہدایات سے بروقت آگاہ کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محرم الحرام

پڑھیں:

مری میں میں تین روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر مری میں سکیورٹی خدشات کے باعث 12، 13 اور 14 اگست 2025 کو دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ اس دوران شہر میں صرف فیملیز کو داخلےکی اجازت ہو گی، جبکہ انفرادی یا غیر خاندانی گروپس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ عوامی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنےکے لیے کیا گیا ہے۔ خاص طور پر مال روڈ اور جی پی او چوک جیسے مقامات پر صرف فیملی یونٹس کو ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ اقدام 30 جولائی کو ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے سفارشات کی روشنی میں اٹھایا گیا، جہاں ممکنہ ہجوم، بدنظمی اور سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھا گیا تھا۔
حکام کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور یہ عدالتی کارروائی پابندی ختم ہونے کے بعد بھی جاری رہ سکتی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری میں یومِ آزادی کو جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ 14 اگست کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ مال روڈ پر موجود سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، جس سے شہر کا منظر دیدنی ہو چکا ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • 14 اگست کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ
  • بھارتی کرکٹر پر خاتون سے زیادتی کے الزامات کے باعث پابندی عائد
  • سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ
  • مری میں 12 سے 14 اگست تک دفعہ 144 نافذ، صرف سیاح فیملیز کو داخلے کی اجازت
  • خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں 7 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ
  • مری مال روڈ پر تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
  • مری میں میں تین روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
  • مقبوضہ کشمیر میں 25 کتابوں پر حکومتی پابندی عائد، عوامی میں شدید تشویش
  • یوم آزادی تقریبات، سیکیورٹی خدشات کے باعث مری میں دفعہ 144 نافذ
  • سکیورٹی خدشات، جعفر اور بولان ایکسپریس 3 روز کیلئے معطل