Jasarat News:
2025-11-10@11:03:55 GMT

گاڑی یا پلاٹ خریدنے کے لیے حکومت نے نئی شرط عائد کر دی

اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT

گاڑی یا پلاٹ خریدنے کے لیے حکومت نے نئی شرط عائد کر دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے فنانس بل میں انکم ٹیکس کی شق 114 سی میں اہم ترمیم کرتے ہوئے گاڑیوں، جائیداد اور دیگر اثاثوں کی خریداری کے لیے ایف بی آر سے اہلیت کا سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے، تاہم مخصوص مالیت کی حد تک اس شرط سے استثنا بھی دیا گیا ہے۔

ترمیم کے مطابق اگر کوئی شہری 70 لاکھ روپے تک کی گاڑی خریدنا چاہے تو اسے ایف بی آر سے سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اسی طرح 5 کروڑ روپے تک کی رہائشی جائیداد اور 10 کروڑ روپے مالیت تک کا کمرشل پلاٹ خریدنے پر بھی سرٹیفیکیٹ کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔

فنانس بل میں مزید بتایا گیا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے بھی انکم ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کی گئی ہے۔ سالانہ 6 سے 12 لاکھ روپے آمدن والے افراد پر انکم ٹیکس کی شرح 2.

5 فیصد کے بجائے اب صرف ایک فیصد لاگو ہوگی، اور یہ شرح صرف 6 لاکھ روپے سے زائد آمدن پر ہی لاگو ہوگی۔

اس کے علاوہ سولر پینلز کی درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کر دی گئی ہے۔ پولٹری انڈسٹری سے متعلق ایک اور اہم اقدام کے تحت چوزے پر 10 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو کی گئی ہے، جس سے حکومت کو 36 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیکس کی

پڑھیں:

امریکا نے ہنگری کو روسی توانائی خریدنے کی ایک سالہ رعایت دے دی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا نے ہنگری کو روسی تیل اور گیس کی خریداری پر عائد پابندیوں سے ایک سال کے لیے استثنیٰ دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہنگری کو یہ رعایت مخصوص شرائط کے تحت دی گئی ہے۔

اہلکار کے مطابق ہنگری نے تقریباً 600 ملین ڈالر مالیت کی امریکی قدرتی گیس خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس پیش رفت کو امریکا اور ہنگری کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربن کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون، خصوصاً امریکی قدرتی گیس کی خریداری پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ امریکا نے یوکرین جنگ کے بعد روس سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، تاہم ہنگری کو اس فیصلے سے عارضی طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹری پیڈز پر بھاری ٹیکس کے خلاف لاہور کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر
  • 3 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو سے حاصل آمدن کی تفصیلات جاری
  • پٹرولیم لیوی سے حاصل آمدن میں کتنےارب روپے کا اضافہ ہوا؟
  • حکومت پہلی ’قومی صنعتی پالیسی‘ کے اجرا کیلئے آئی ایم ایف کی منظوری کی منتظر
  • ایچ پی وی ویکسین کے نتائج نہ مل سکے‘ سندھ حکومت نے پھر بھی ویکسین کیلیے 797 ملین روپے مختص کردیے
  • روسی تیل خریدنے کے معاملے میں امریکا نے ہنگری کو مستثنا کردیا
  • کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر ہوش رُبا جرمانے عائد
  • رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2119 ارب سے زائد کا بجٹ سرپلس رہا، رپورٹ
  • امریکا نے ہنگری کو روسی توانائی خریدنے کی ایک سالہ رعایت دے دی
  • حیدرآباد: گوٹھ بڈوپالاری کے رہائشی پلاٹ پر قبضے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں