ایبٹ آباد میں 3 بچے دریا میں بہہ گئے، 2 نعشیں برآمد، تیسرا بچہ ریسکیو
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ایبٹ آباد میں حویلیاں ندی کے مقام پر طغیانی کی وجہ سے 2 بچے دریا میں بہہ گئے ۔
ریسکیو 1122 نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے اور ایک بچی کی جسد خاکی کو برآمد کرکے سول ہسپتال حویلیاں منتقل کر دیا۔
بچوں کی شناخت سیف علی عمر 12 سال اور فاتحہ بی بی عمر 14 سال سے ہوئی۔
ریسکیو ٹیم کے غوطہ خوروں نے تیسری بچی کو زندہ ریسکیو کر کے سول ہسپتال حویلیاں منتقل کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں
اس سے قبل سوات میں دریائے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں 17 افراد بہہ گئے۔
ضلعی انتظامیہ سوات نے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق حادثہ پشاور بائی پاس روڈ کے قریب پیش آیا۔ ڈوبنے والے افراد کا تعلق ڈسکہ اور مردان سے بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو بچا لیا، جبکہ 13 افراد لاپتا ہو گئے تھے، جن میں سے اب تک 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
4 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے اور سرچ آپریشن کا دائرہ ملاکنڈ تک پھیلا دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بہہ گئے
پڑھیں:
روات کے علاقے میں فیڈ مل کے بوائلر پائپ لائن میں دھماکا، دو افراد زخمی
ساگری موڑ روات کے علاقے میں فیڈ مل کے بوائلر پائپ لائن میں دھماکہ و آتشزدگی سے دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق روات کے علاقے ساگری موڑ کے قریب فیڈ مل میں بوائلر کی پائپ لائن میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمی ہونے والوں میں پندرہ سالہ صدام حمید اور بائیس سالہ عبد الرحیم جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فاٸر فاٸیٹنگ کے بعد آگ پر قابو بھی پا کر کولنگ کو عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بوائلر کی پائپ لائنز میں زیادہ پریشر کیوجہ سے آگ لگی۔
ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینس 4 فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ایمرجنسی وہیکل سمیت 24 سے زائد رسیکیورز نے حصہ لیا۔