سوات(نیوز ڈیسک)دریائے سوات میں فضاگٹ کے مقام پر سیلابی ریلے نے قیامت ڈھا دی، جس کے نتیجے میں 80 افراد دریا میں بہہ گئے۔ ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 57 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے 14 سیاح تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ فضاگٹ ہے، جہاں 18 افراد دریا میں ڈوبے، جن میں سے 7 کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں، جبکہ 3 افراد کو زندہ بچایا گیا۔ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ پاک فوج کے دستے بھی ریسکیو اور ریلیف مشن میں ریسکیو 1122 کے ہمراہ حصہ لے رہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر سوات محبوب شہزاد کہتے ہیں پنجاب اورمردان سے تعلق رکھنے والی دو فیلمی ناشتہ کے بعد دریا میں تصاویر لینے اتریں، تیز سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے بعد شناخت کا عمل ہوگا۔

حادثے کے بعد علاقے میں ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور مقامی رضاکار بڑی تعداد میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ تیز پانی کے بہاؤ اور دشوار گزار راستوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ افراد میں اکثریت سیاحوں کی ہے جو دریا کے کنارے تفریح کے لیے آئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام نے شہریوں کو دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر فلڈ سیل قائم
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر فلڈ سیل قائم کر دیا گیا سیلاب یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع یا معلومات کے لیے ن جاری کردہ نمبروں پر رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ عوام اور سیاح ندی نالوں، دریاؤں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، شدید بارش یا ممکنہ سیلاب کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

صدر اور وزیراعظم کا سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ لاپتا افراد کی جلد تلاش اور ریسکیو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے، واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
دریائے سوات میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا۔ ترجمان کے پی بیرسٹر ڈاکٹرسیف کہتے ہیں کہ دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی سطح 77 لاکھ 782 کیوسک ہے، متعلقہ ادارے انسانی جانوں، املاک، فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی اقدامات کرلیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک کا ویزہ فری سفر ممکن، عالمی رینکنگ میں بہتری

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: دریائے سوات میں سیلابی ریلے کی ہدایت کا اظہار کے لیے

پڑھیں:

روات کے علاقے میں فیڈ مل کے بوائلر پائپ لائن میں دھماکا، دو افراد زخمی

ساگری موڑ روات کے علاقے میں فیڈ مل کے بوائلر پائپ لائن میں دھماکہ و آتشزدگی سے دو افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق روات کے علاقے ساگری موڑ کے قریب فیڈ مل میں بوائلر کی پائپ لائن میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی ہونے والوں میں پندرہ سالہ صدام حمید اور بائیس سالہ عبد الرحیم جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

فاٸر فاٸیٹنگ کے بعد آگ پر قابو بھی پا کر کولنگ کو عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بوائلر کی پائپ لائنز میں زیادہ پریشر کیوجہ سے آگ لگی۔

ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینس 4 فائر بریگیڈ وہیکلز اور ایک ایمرجنسی وہیکل سمیت 24 سے زائد رسیکیورز نے حصہ لیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: گیس سلنڈر دھماکا، 3 افراد جاں بحق
  • تھائی ملائیشیا کشتی حادثے کے 11 لاشیں نکالی اور 13 افراد کو بچا لیا گیا
  • لاہور؛ گھر میں سلنڈر دھماکے سے عمارت کی پہلی منزل منہدم، 3افراد جاں بحق
  • گھر میں سلنڈر دھماکے سے عمارت کی پہلی منزل منہدم، 3 افراد جاں بحق
  • لاہور: گیس سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق
  • سوات، پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ کارروائیاں جاری
  • اٹلی: جرمن کوہ پیمائوں کی لاشیں نکال لی گئیں
  • بوائلرپھٹنے سے فیڈ مل میں آگ لگ گئی، 2 افراد جھلس گئے  
  • روات کے علاقے میں فیڈ مل کے بوائلر پائپ لائن میں دھماکا، دو افراد زخمی
  • روات کے علاقے میں فیڈ مل کے بوائلر پائپ لائن میں دھماکا، دو افراد زخمی