دولت مشترکہ اسنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ: محمد آصف پہلے ہی راؤنڈ سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
عالمی چیمپئن محمد آصف دولت مشترکہ اسنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کے پہلے ہی راونڈ میں شکست کھا گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ماریشس میں شروع ہونے والی کامن ویلتھ اسنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کے ابتدائی راونڈ میں شریک پاکستان کے واحد کیوئسٹ اور تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف کو دلچسپ اور سنسنسی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کے راس ویلنس نے 2-3 سے قابوکرلیا۔
محمد آصف پہلا فریم 1-42 سے جیتنے کے بعد دوسرے فریم میں 37-4 سے ناکام رہے۔ تیسرا فریم 0-57 سے جیتنے کے بعد چوتھے فریم میں 34-28 سے مات کھائی۔ 5 ویں اور فیصلہ کن فریم میں محمدآصف 21-44 سے ناکامی کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان 0-4 سے شکست دیدی
ساف انڈر17چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔محمد عبداللہ نے شاندار ہیٹرک کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں شروع ہونے والی ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھوٹان کو 4 گول سے شکست دے دی۔
گروپ بی کے میچ میں پاکستان کو پہلے ہاف کے اختتام تک 0-2 کی سبقت حاصل تھی۔ یہ دونوں گول محمد عبداللہ کے نام رہے۔ محمد عبداللہ نےکھیل کے 15ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان کو ایک گول کی برتری دلوائی، 25ویں منٹ میں محمد عبداللہ نے گول داغتے ہوئے اسے 0-2 کی سبقت میں تبدیل کردیا۔
کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی پاکستان حریف ٹیم پر حاوی رہا۔
حمزہ یاسر نے 67ویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو مزید سبقت دلوا کر مقابلہ 0-3 کردیا۔محمد عبداللہ نے3 منٹ بعد 70ویں منٹ میں گیند کو جال میں ڈال کر ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے پاکستان کو 0-4 کی واضح برتری دلائی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
پاکستان اپنے دوسرے گروپ میچ میں جمعہ کو مالدیپ سے مقابلہ کرے گا۔گروپ مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا ٹکراؤ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔