پاکستان کے لئےپہلاانٹرنیشنل گولڈ میڈل لانے والے کھلاڑی رخصت ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
سٹی42: پاکستان میں پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل لانے والے سینئیر سپورٹس مین آج سو سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔
پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل دین محمد پہلوان لائے تھے۔
دین محمد پہلوان کے بیٹے نے بتایا ہے کہ آج دین محمد پہلوان قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔
دین محمد نے 1955 میں ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلوایا تھا۔ یہ کسی بھی انترنیشنل سپورٹس ایونٹ میں پاکستان آنے والا پہلا گولڈ میڈل تھا۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
دین محمد اس سال فروری میں سو سال کے ہوئے تھے .
دین محمد پہلوان کا جنازہ
دین محمد پہلوان کا جنازہ آج رات نو بجے لاہور کے نواحی علاقہ باٹا پور میں ہو گا۔
دین محمد پہلوان کے انتقال پر صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر ، صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن چوہدری ارشد ستار اور صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے تعزت کا اظہار کیا ہے۔
سبزہ زار: تلخ کلامی پرفائرنگ کرکےشہری کوزخمی کرنیوالا ملزم گرفتار
Waseem Azmetذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک کا پہلا اینٹی سرکمنشن کیس مکمل، گیلویلوم اسٹیل پر ڈیوٹی عائد
اسلام آباد:قومی ٹیرف کمیشن (NTC) نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اینٹی سرکمنشن کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے گیلویلوم اسٹیل پر 40.47 فیصد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔
یہ فیصلہ مقامی اسٹیل صنعت کے تحفظ کیلئے سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔کمیشن نے اپنے فیصلے میں تسلیم کیا کہ گیلویلوم اسٹیل کو اصل اینٹی ڈمپنگ اقدامات کو غیر مؤثر بنانے کیلیے استعمال کیا جا رہا تھا، یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان اب اپنی تجارتی قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے سنجیدہ ہو چکا ہے۔
گیلویلوم اسٹیل جو زنک اور ایلومینیم کی تہہ چڑھی ہوئی کوائلز پر مشتمل ہے، کو چین سے درآمد کی جانیوالی جستی اسٹیل مصنوعات کا متبادل بنا کر پاکستان لایا جا رہا تھا تاکہ اصل اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے بچا جا سکے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 2017 میں چین سے جستی اسٹیل کی درآمد پر 6.09 فیصد سے 40.47 فیصد تک اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کی تھی، جسے 2022 میں دوبارہ توسیع دیدی گئی۔
بین الاقوامی اسٹیلز اور عائشہ اسٹیل ملز کی جانب سے دائر درخواست کے بعد ٹیرف کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ دورانِ تفتیش یہ ثابت ہوا کہ گیلویلوم مصنوعات کی ساخت، استعمال اور تیاری کا طریقہ کار جستی اسٹیل جیسا ہی ہے اور یہ اصل ڈیوٹی سے بچنے کی تکنیکی چال تھی۔
نیشنل ٹیرف کمیشن نے بالآخر فیصلہ سنایا کہ گیلویلوم اسٹیل بھی وہی نقصان دہ اثرات مرتب کر رہا ہے ۔