لاہور: پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ ریسلر دین محمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کے لیے ایشین گیمز میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے معروف ریسلر دین محمد پہلوان 100 برس سے زائد عمر میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم لاہور کے نواحی علاقے باٹا پور کے رہائشی تھے۔
بابا دین محمد نے 1954 کے منیلا ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی اور فلپائن، بھارت اور جاپان کے پہلوانوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔ وہ نہ صرف ایشین گیمز کے ہیرو تھے بلکہ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستان کے لیے برونز میڈل جیتا اور کئی بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی۔
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے دین محمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر کھیل نے کہا کہ:
دین محمد کی خدمات ملک کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کی ریسلنگ کو شناخت دلائی۔
بابا دین محمد کی وفات نہ صرف اسپورٹس برادری بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
تہران: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف سے مصافحہ کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-08-29