—فائل فوٹو

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ اب ہر شہری کا ٹیکس فائلر ہونا ضروری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس نہ دینے پر کمیٹی کے ذریعے 3 نوٹسز دینے کے بعد کارروائی ہو گی۔

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہوں گی لیکن کہیں سے اسٹارٹ لینا ضروری ہے، یو اے ای اور دیگر ممالک میں بھی پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران پیٹرول کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل پر پہنچنے کی باتیں ہو رہی تھیں، جنگ کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اس کا اثر پڑ رہا ہے ، خرم شہزاد

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

حکومت چاہتی ہے مہنگائی کم کی جائے،آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی: مشیر وزیراعظم 

فیصل آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج مہنگائی، غربت سے عام آدمی ناراض اور غصے میں ہے، یہ مہنگائی ہماری لائی ہوئی نہیں، حکومت چاہتی ہے کہ مہنگائی کم کی جائے لیکن آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی۔  فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا نفرت، بغض اور کینے کی سیاست نے ملک کوْ کچھ نہیں دیا۔ جو دوسرے کیلئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے، گڑھے میں گر کر واویلا کرتا ہے جو کرو گے وہ بھرو گے، ایک حکومت نے میرے خلاف ناجائز ہیروئن کا کیس بنایا، نفرت اور سازشیں کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، ان کے چار سالوں میں ملک میں کیا بہتری اور ترقی ہوئی؟کرپشن ختم کرنے کا نعرے لگانے والوں کے دور میں فرح گوگی، پنکی پیرنی جیسے کردار سامنے آئے۔ معرکہ حق کی کامیابی کی وجہ سے دنیا میں ملک کی عزت ہے، بھارت دنیا میں رسوا ہوا جو عزت ملی ہے اس سے ہمارے معاشی حالات بہتر ہونگے۔

متعلقہ مضامین

  • پائیدار ترقی کے خواب کے لیے امن و استحکامت ضروری ہے، اسحاق ڈار
  • توانائی کے شعبے کی تنظیمِ نو، سرکاری اداروں کی نجکاری، گورننس میں بہتری پر توجہ ہے، وزیر خزانہ
  • ’دودھ دینے والی گائے، کہیں مر ہی نہ جائے‘: مصطفیٰ کمال کی شہری علاقوں کی محرومیوں‘ پر گفتگو
  • آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوگی: وزیر خزانہ
  • ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
  • ججز کے استعفوں پر جشن نہیں بلکہ نظام مضبوط کرنا ضروری ہے، سعد رفیق
  • پاکستان کی معیشت کا مستقبل آبادی اور موسمی تبدیلیوں سے وابستہ ہے، وفاقی وزیر خزانہ
  • ڈیٹا کی حفاظت کی ذمے داری ریاست کی ہے: عطاء اللّٰہ تارڑ
  • ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے خطرہ، بین الاقوامی ادارے معاونت کریں: وزیر خزانہ
  • حکومت چاہتی ہے مہنگائی کم کی جائے،آئی ایم ایف نے اجازت نہیں دی: مشیر وزیراعظم