جی7 کا ایران کے جوہری پروگرام پر جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدے کیلئے مذاکرات کی بحالی پر زور
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اپنے ایک مشترکہ بیان میں جی 7 وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بیان میں ایران سے افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران کے جوہری پروگرام پر جامع، قابلِ تصدیق اور دیرپا معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔ جی 7 وزرائے خارجہ نے ایران اور مشرق وسطیٰ سے متعلق مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ بیان میں ایران سے افزودگی کی غیر ضروری سرگرمیاں دوبارہ نہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیان میں ایران میں آئی اے اِی اے چیف کے خلاف گرفتاری اور پھانسی کے مطالبات کی مذمت کی گئی ہے اور اسرائیل ایران جنگ بندی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
حصول مقاصد پاکستان کیلئے آزادانہ پالیسیاں ضروری: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لیے قومی پالیسیوں کی آزادانہ تشکیل، اغیار اور استعمار کی غلامی سے آزادی کی ضرورت ہے۔ معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کر کے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ خود انحصاری کے حصول کی ایک کامیاب کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی پر ایکسپو سنٹر لاہور میں بزنس مین فورم کے زیراہتمام ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ ایکسپو 2025ء کے پہلے روز افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ابوذر شاد، سینئر نائب صدر خالد عثمان، تاجر رہنما انجم نثار، پاکستان بزنس مین فورم کے صدر اعجاز تنویر اور صدر الخدمت فاونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی نے ایکسپو سینٹر میں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی اور نمائش کا افتتاح کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے سٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ کراچی میں دو کامیاب نمائشوں کے بعد لاہور پہنچ چکا ہے۔ تاجر برادری اب اسے اسلام آباد، فیصل آباد اور اسلام آباد لے کر جائے، اس کے بعد برانڈز کو ڈھاکہ اور دیگر اسلامی ممالک میں لے کر جائیں گے۔ انہوں نے’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ کی کامیابی میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم اور فلسطینیوں کی قربانی کے کردار کا تذکرہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے الخدمت پاکستان کی اہل غزہ کے لیے امدادی سرگرمیوں کی تحسین کی۔ نمائش میں مختلف پاکستانی کمپنیوں نے دو سو کے قریب سٹالز لگائے ہیں۔