اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر  توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے تمام وزرائے اعلیٰ کو جولائی 2025ء سے بجلی کے بلوں  سے بجلی ڈیوٹی کی وصولی  بھی ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھ دئیے، اپنے خطوط میں وفاقی وزیر نے مختلف چارجز، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی وجہ سے صارفین کے بلوں میں پیدا ہونے والی پیچیدگی ختم کرنے کے لیے وزرائے اعلیٰ سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے مہنگے نرخ پہلے ہی ایک بڑا مسئلہ ہیں اور اس پر مختلف محصولات کا اضافی بوجھ بلوں کو مزید پیچیدہ بناتا ہے، جس سے صارفین کے لیے اپنے بجلی کے اخراجات کو سمجھنا اور سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے اپنے خطوط میں وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی، جن میں نجی پاور کمپنیوں سے معاہدوں پر دوبارہ بات چیت، سرکاری پاور پلانٹس کے منافع میں کمی، اور دیگر اصلاحات شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومت بجلی کے بلوں کو سادہ بنانے کے لیے بھی پرعزم ہے تاکہ یہ صرف بجلی کے استعمال کی اصل لاگت کو ظاہر کریں اور انہیں مختلف قسم کی رقوم کی وصولی کا ذریعہ نہ بنایا جائے ۔ اویس احمد خان لغاری نے اپنے خط میں لکھا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے، ہم صارفین کے بلوں سے غیر متعلقہ چارجز کو ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس  سلسلے میں پاور ڈویژن نے فیصلہ کیا ہے کہ جولائی 2025ء سے بجلی کے بلوں سے بجلی ڈیوٹی کی وصولی بند کر دی جائے گی۔ ہم صوبائی حکومتوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صوبائی ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی وصولی کے لیے متبادل ذرائع تلاش کریں اور بجلی کے بلوں کو اس مقصد کے لیے استعمال نہ کریں۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے نہ صرف بجلی کے بل زیادہ شفاف اور سمجھنے میں آسان ہوں گے بلکہ صارفین مختلف چارجز کی بجائے صرف بجلی کی اصل قیمت ادا کریں گے ۔وفاقی وزیر نے تمام وزرائے اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ اس اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے متبادل محصولات کے ذرائع کی نشاندہی اور ان کے نفاذ میں بھرپور تعاون کریں۔ ادھر  وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایل این جی معاہدوں کی وجہ سے گیس کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کرنا پڑا،ہم ایل این جی معاہدوں  میں پھنسے ہوئے ہیں ، اس لیے مہنگی گیس خریدنی پڑتی ہے۔ ایل این جی معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ بجلی صارفین میٹر ریڈنگ خود ایپ پر اپ لوڈ کرسکیں گے اور اس اقدام سے اووربلنگ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسکوز نے پچھلے سال 110  ارب روپے کی اووربلنگ کی تھی اور اس سال وہ پیسے صارفین کو واپس دلوائے ہیں جبکہ اس سال نقصانات کی مد میں127 ارب روپے کی کمی کی ہے اور اس سال اووربلنگ کی شکایات بہت کم موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ صرف ایک سال میں 170  ارب روپے کی بجلی چوری روکی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بجلی کے بلوں وزرائے اعلی وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کی وصولی سے بجلی اور اس کے لیے

پڑھیں:

حکومت کا بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ 

وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف جلد کریں گے۔
ملک بھر میں بجلی کے صارفین کی تعداد اس وقت 4 کروڑ ہے، جن سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔
یہ ریلیف گھریلو، کمرشل، اور تمام کیٹگریز کے صارفین کے لیے ہوگا۔
اس اقدام سے صارفین کو مالی بوجھ میں کمی آئے گی اور بجلی بلوں میں نمایاں ریلیف ملے گا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا عوام کو ریلیف، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا بجلی بلوں سے"الیکٹریسٹی ڈیوٹی" ختم کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا بجلی کے گھریلو صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ
  • پی ٹی وی فیس ختم کرنے کے بعد حکومت کا بجلی صارفین کو ایک اور ریلیف دینے کا فیصلہ
  • بجلی کے بلوں میں ایک اور ریلیف: حکومت کا الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • بجلی کے بلوں سےالیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ، وزرائے اعلیٰ کو خط ارسال
  • بجلی کے بلوں سے “الیکٹریسٹی ڈیوٹی” ختم کرنے کا فیصلہ،اطلاق جولائی سے ہوگا
  • بجلی بلوں میں سے پی ٹی وی فیس کو ختم کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ