نیپرا نے بجلی 10 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلا م آباد(صباح نیوز)نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 10پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے
خبردار کیا کہ پاور سیکٹر کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مستقبل میں بجلی ٹیرف میں ایک روپیہ فی یونٹ اضافہ ہوگا، بجلی کی فروخت نہ بڑھی تو گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کے لیے سرچارج بھی بڑھ سکتا ہے۔ سرکاری ڈسکوز کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی۔ایجنسی نے مئی کے لیے 10 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی تھی، درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ارب 25 کروڑ روپے کا مجموعی بوجھ پڑے گا۔ رپورٹ کے مطابق مئی میں ریفرنس فیول پرائس 7 روپے 39 پیسے مقرر تھی جبکہ اپریل میں ریفرنس فیول پرائس 7 روپے 49 پیسے رہی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔