وفاقی حکومت نے گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں میں غیر ضروری مالی بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے بعد صوبائی حکومتیں بجلی کے بلوں کے ذریعے یہ ڈیوٹی وصول نہیں کر سکیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو اس حوالے سے باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے، عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کب ملے گا؟

خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں اور چارجز کی بھرمار نے عوام کو شدید الجھن میں مبتلا کر رکھا ہے، جسے ختم کرنا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔

اویس لغاری نے اپنے مراسلے میں واضح کیا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ بجلی کے بل صرف اور صرف اصل بجلی کے استعمال کو ظاہر کریں، نہ کہ متعدد دیگر سرکاری و صوبائی چارجز اور ڈیوٹیاں، جو بلوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے اس عمل کو بلوں کی شفافیت اور عوامی اعتماد کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

وفاقی وزیر توانائی نے اپنے خط میں یہ بھی واضح کیاکہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے حکومت کئی سطحوں پر سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے مہنگے معاہدوں پر نظر ثانی جاری ہے، جبکہ سرکاری پاور پلانٹس کے ریٹرن آن ایکویٹی میں کمی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ تمام اصلاحات اس وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے۔

انہوں نے صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اگر اس ڈیوٹی کو کسی اور شکل میں جاری رکھنا چاہتی ہیں تو متبادل طریقہ کار تجویز کریں، تاکہ بجلی کے بل صرف بجلی کی قیمت پر مبنی ہوں اور صارفین کو اضافی چارجز سے نجات ملے۔

اویس لغاری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اضافی چارجز اور بے جا مالی بوجھ ختم کر کے ایک سادہ، شفاف اور قابلِ فہم بلنگ نظام متعارف کروانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت بجلی بل میں صنعتی صارفین کو 10 روپے اور گھریلو صارفین کو 8 روپے فی یونٹ ریلیف کیسے دے گی؟

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے عام صارف کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور توانائی کے شعبے میں شفافیت کو فروغ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بجلی بل ریلیف کا فیصلہ غیرضروری مالی بوجھ فیصلہ گھریلو صارفین وفاقی حکومت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجلی بل ریلیف کا فیصلہ غیرضروری مالی بوجھ فیصلہ گھریلو صارفین وفاقی حکومت وی نیوز کہ بجلی کے بجلی کے بل صارفین کو بلوں میں انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

حکومت کا گدھے کی کھال برآمد کرنے سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد:

حکومتِ نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی ختم کردی، وزارت تجارت نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت تجارت نے نوٹی فکیشن کے ذریعے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترامیم کردی ہیں، وزارتِ تجارت کے مطابق کھالوں کی برآمد صرف گوادر فری زون سے کی جا سکے گی، اجازت صرف رجسٹرڈ اور منظور شدہ سلاٹر ہاؤسز کو دی جائے گی۔

وزارتِ تجارت کی جانب سے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ای سی سی کے 2015ء کے فیصلے کو خارج کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیا بجلی کنکشن لینے والوں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار
  • غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنیوالے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
  • غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
  • جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دورہ پاکستان میں وی وی آئی پی سکیورٹی دینے کا فیصلہ
  • پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کی قدرتی آفات کے دوران ریلیف سرگرمیوں کی تفصیلات جاری
  • حکومت کا گدھے کی کھال برآمد کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
  • مخصوص نشستیں کیس، فریق بنے بغیر پی ٹی آئی کو ریلیف ملا جو برقرار نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ
  • فریق بنے بغیر پی ٹی آئی کو ریلیف ملا جو برقرار نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا
  • 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا پر اعتراضات چیلنج