سیاحتی مقدمات اور دریاؤں کے کنارے حفاظتی اقدامات کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سیاحتی مقدمات اور دریاؤں کے کنارے حفاظتی اقدامات کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست نعیم احمد خٹک ایڈوکیٹ نے علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا، افسوسناک واقعے میں 17 سیاح جاں بحق ہوئے۔ یہ مسلہ صرف یہاں نہیں، خیبرپختونخوا میں دیگر مقامات پر بھی صورتحال تشویشناک ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ حکومت سیاحتی مقدمات پر سیاحوں کو سہولیات فراہم کریں،دریائے کے کنارے کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائے، عام لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔
درخواست میں وفاقی، صوبائی حکومت، این ڈی ایم اے، سیکرٹری ریلیف، آئی جی پولیس، ڈی جی ریسکیو 1122, ڈی جی انوارمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لئے
پڑھیں:
گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کیلئے ہدایت جاری
نتھیا گلی:گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کے لیے ہدایت جاری کردی گئی اور رات کے اوقات میں غیرضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیولمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے کہا کہ گلیات میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی لہٰذا سیاح رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
شاہ رخ علی نے بتایا کہ موجودہ موسمی حالات میں گلیات سفر سے اجتناب کریں۔
انہوں نے کہا کہ روانگی سے قبل گلیات ڈیولمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم یا محکمہ سیاحت کے ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔