سیاحت کا فروغ؛ وزیراعظم کی پاکستان کو عالمی ٹورزم برانڈ بنانے کی ہدایات
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان کو عالمی ٹورزم برانڈ بنانے کی ہدایات کردی ہیں۔
ملک میں سیاحت کے فروغ سے متعلق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان میں موجود سیاحتی امکانات کو بروئے کار لانے اور شعبہ ٹورزم کو منظم انداز میں آگے بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی شعبے میں زرمبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ایسی لازوال قدرتی خوبصورتی اور وسائل سے نوازا ہے جو دنیا کے کسی بھی سیاحتی ملک سے کم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شمالی علاقوں میں برف پوش پہاڑ، سرسبز جنگلات، نیلگوں دریا، میدان اور ریگستانی علاقے پاکستان کی وہ خوبصورتی ہیں جنہیں عالمی سطح پر ایک برانڈ کے طور پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے پاکستان ٹورزم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (PTDC) کو فوری طور پر عملی اقدامات کی ہدایت کی تاکہ ملک کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے خصوصی ٹورزم زونز قائم کیے جائیں اور صوبوں کے تعاون سے ملک بھر میں سیاحتی سرگرمیوں کو منظم اور فعال بنایا جائے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی سیاحوں کے لیے پاکستان کے سیاحتی مقامات تک رسائی کو سہل بنانے کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا، جب کہ اندرونِ ملک سیاحت کو بڑھاوا دینے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹورزم سیکٹر میں پائیدار اور مستقل سرمایہ کاری کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کو سیاحت کے فروغ کے لیے متعدد تجاویز پیش کی گئیں، جن میں شمالی علاقہ جات جیسے پرکشش مقامات کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر، میڈیکل ٹورزم کو فروغ دینا اور جدید سہولیات کی فراہمی شامل تھیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر برائے آزاد کشمیر و گلگت بلتستان انجنئیر امیر مقام، وزیر قومی ورثہ اورنگزیب کھچی، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، معاون خصوصی حذیفہ رحمان اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک تھے۔
وزیراعظم نے اجلاس کے اختتام پر تمام اداروں کو ہدایت کی کہ سیاحت کو قومی ترقی کا مرکزی ستون بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیاحت کے فروغ کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
( ویب ڈیسک )پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔
ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے
ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں، چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔
چینی سفیر جیان زیڈونگ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر،6پروازیں منسوخ