امریکا کا شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکا نے شام پر سے اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
میڈیا ذرائع کی رپورت میں بتایاگیا ہے کہ واشنگٹن سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ آج اس حوالے سے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ سابق شامی صدر بشار الاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی موجودہ صورت حال کی ذمہ دار حماس ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا کیساتھ بات چیت مزید حملے نہ کرنے سے مشروط ہوگی،ایران
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات اُس وقت تک بحال نہیں ہو سکتے جب تک امریکا مزید حملے نہ کرنے کی یقین دہانی نہیں کراتا۔ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ماجد تخت روانچی کا کہنا تھا کہ امریکا نے دوبارہ مذاکرات کی ٹیبل پر آنے کے اشارے دیے ہیں، ہم فی الحال کسی بھی تاریخ پر رضا مند نہیں ہوئے اور نہ ہی بات چیت کے کسی ممکنہ طریقہ کار پر اتفاق کیا
ہے۔انہوں نے کہا اس وقت ہم اس سوال کا جواب تلاش کر رہے ہیں کہ کیا ہم ایک بار پھر سے ڈائیلاگ کے دوران جارحیت کا مظاہرہ دیکھیں گے؟ امریکا کو اس اہم سوال پر اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔