اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ایک مینڈیٹ ہمارا 8 فروری کو چوری ہوا تھا دوسرا مینڈیٹ ہمارا مخصوص نشستوں کے فیصلے سے چوری ہوا ہے، مخصوص نشستوں کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ یہ ملک بے آئین اور بے قانون ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم کی مشترکہ سازش سے عمران خان کی حکومت گرائی گئی سندھ ہاؤس میں بے ضمیروں کی منڈی لگائی گئی عمران خان نے دو صوبوں میں حکومت کی قربانی دی لیکن آئین اور قانون کو روندتے ہوئے 90 روز میں الیکشن نہیں کروائے گئے، عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانا جہادی مرحلہ تھا، آر او کے دفتر کے باہر سے کاغذات نامزدگی چھین لیے جاتے تھے اس سب کے باوجود تحریک انصاف نے 180 سیٹیں جیتیں اور 17 سیٹیں جیتنے والی جماعت کو 110 سیٹیں دے کر اقتدار سونپ دیا گیا۔

(جاری ہے)

شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں کہ اس ملک کا نظام مفلوج ہو چکا ہے، اس فالج زدہ نظام کے اثرات آہستہ آہستہ سارے ملک کو برداشت کرنے پڑ رہے ہیں، مخصوص نشستوں کا فیصلہ تحریک انصاف کے خلاف ہی فیصلہ نہیں ہے بلکہ اس سے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، قاضی فائز عیسیٰ کا گھناؤنا کردار تاریخ میں یاد رکھا جائے گا جس دن قاضی فائز عیسیٰ نے حلف اٹھایا تھا اس سے پہلے ہی اس کی بطور جج غیر جانبداری دفعن ہو چکی تھی قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانا ہی نہیں چاہیے تھا قاضی فائز عیسیٰ عدلیہ کی تاریخ کے پہلے جج تھے جنہوں نے عدلیہ کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا۔

ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ قوم کے عظیم الشان لیڈر عمران خان کو کال کوٹھری میں بند کر رکھا ہے، سینکڑوں مقدمات ہیں سینکڑوں وکلاء کی ملاقات ضروری ہے، جیل کے اندر بیوی کو قید کر رکھا ہے، جیل مینوئل کے مطابق میاں بیوی کی بھی ملاقات نہیں کروائی جاتی، سندھ، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، پنجاب سے آنے والے ملاقاتیوں کی ملاقاتیں نہیں کروائی جاتیں، ریاست غلام ہو چکی ہے، ریاست اتنی خوفزدہ ہے ان کو اتنا ڈر ہے کہ اگر عمران خان سے کسی کو ملاقات کرنے دے دی تو کوئی ایسا پیغام عمران خان نہ دے دیں جس سے لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قاضی فائز عیسی تحریک انصاف

پڑھیں:

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی

اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔   اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی