خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ساری قیادت دو نمبری کررہی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دو چار پارٹیاں مل کر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، لیکن مجھے اس کا کوئی علم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں بطور وزیر اعلیٰ کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کرسکتا ہوں ، علی امین گنڈا پور
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی رٹ مکمل ختم ہو چکی ہے اور کرپشن عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سانحہ سوات کے بعد جس طرح وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کمنٹ کیا، وہ ایک ذمہ دار شخص کو زیب نہیں دیتا۔
خواجہ آصف نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما جماعت میں موجود جن لوگوں پر شک کررہے ہیں عمران خان ان کو قریب رکھ رہا ہے کہ شاید ان کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات بن جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی میں موجود لوگوں کو اپنے، صوبے یا سیاست کا کوئی پاس نہیں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کہیں تو اسی وقت اسمبلی تحلیل کردوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا منصوبہ زیر غور ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان جب بھی کہیں گے اسمبلی کو ختم کردوں گا، یہ ان کی امانت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسٹیبلشمنٹ جے یو آئی حکومت کی تبدیلی خواجہ آصف خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی مسلم لیگ ن وزیر دفاع وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹیبلشمنٹ جے یو ا ئی حکومت کی تبدیلی خواجہ ا صف خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان رہائی مسلم لیگ ن وزیر دفاع وی نیوز خیبرپختونخوا میں علی امین گنڈاپور خواجہ ا صف حکومت کی
پڑھیں:
بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، اب مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جھوٹی تشہیر اور گمراہ کن مؤقف کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا، جب کہ پاکستان کا نقطہ نظر عالمی سطح پر سراہا گیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ماحول خوشگوار اور غیر متنازع رہا، تمام کارروائی تنظیم کے قواعد و ضوابط کے تحت انجام دی گئی۔ اجلاس میں کسی ملک کو دوسرے کی تقریر پر تنقید کرنے یا جوابی مؤقف پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث بھارتی وزیر دفاع کو موقع نہیں ملا کہ وہ پاکستان کے مؤقف کو چیلنج کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم پر موجود تمام رکن ممالک نے پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے لیا اور اس سے اتفاق کیا، جب کہ بھارت اپنی روایت کے مطابق ایک بار پھر جھوٹ پر مبنی بیانیہ لے کر آیا مگر وہ قابل قبول نہیں رہا۔
سندھ طاس معاہدے سے متعلق سوال پر وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فریق اس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت ضد اور ہٹ دھرمی پر اتر آیا ہے کیونکہ اسے ماضی کی جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی حکومت اب اپنے سیاسی زوال کو چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کا سہارا لے رہی ہے، مگر سچائی چھپ نہیں سکتی اور بھارتی وزیر اعظم کی سیاست اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی فورمز پر ہمیشہ امن اور حقائق کی بات کی ہے اور اس بار بھی SCO میں ہماری سچائی کو تسلیم کیا گیا، جب کہ بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر خفت اٹھانا پڑی۔