data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوات (اے پی پی)خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ سوات سانحے سے وزیراعلی علی امین کی بے حسی ظاہر ہوگئی ہے،انہیں فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ اتوار کو دورہ سوات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ خان نے کہا کہ سوات سانحے سے وزیراعلی علی امین کی بے حسی ظاہر ہوگئی ہے، لوگ آج وزیراعلی کیمستعفی ہونے اورعلی امین گنڈاپورمردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں، پشاور سے 35 منٹ کے فاصلے پر وزیراعلی نے ہیلی کیوں نہیں بھیجا، تین لوگ مقامی غوطہ خور ہلال نے
بچائے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے اجلاس بلانے کا کہا لیکن وزیر اعلی نے سپیکر کو اجلاس ختم کرنے کا کہا تاکہ اس پر بحث سے بچا جا سکے، ہم ریکوزیشن جمع کرائیں گے، سوات کے ممبران اس پر دستخط کریں، ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ڈسکہ اور مردان کے عوام کے ساتھ کھڑا رہوں گا، وہاں پر ان لوگوں کو وزیراعلی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اے سیز اور ڈی سیز کے تبادلے پیسوں پر ہوتے ہیں، ڈی سی اور اے سیز کے تبادلوں سے اسکا ازالہ نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی گاڑیاں ایم پی ایز استعمال کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ

پڑھیں:

ہمدرد یونیورسٹی میں پی سی او ایس آگاہی پروگرام کا انعقاد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایسٹرن میڈیسن (پیم) اور فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی کے اشتراک سے پی سی او ایس آگاہی کے موضوع پر دو روزہ پروگرام منعقد کیا گیا۔پہلے دن کے لیکچر پروگرام میں طبیبہ ڈاکٹر صائمہ غیاث نے مہمان مقررین اور شرکا کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سائرہ جمشید نے بتایا کہ پاکستان میں ہر 10 میں سے 5 خواتین پی سی او ایس کا شکار ہیں، بروقت تشخیص اور اسکریننگ سے اس مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ہر مہینے اپنی اسکریننگ لازمی کروائیں۔دوسری مقررہ ڈاکٹر لینا حمید نے کہا کہ پی سی او ایس کے بچاؤ اور علاج کے لیے غذائی احتیاط اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانا ضروری ہے، جبکہ طب یونانی میں اس مرض کا مؤثر علاج موجود ہے۔ بعد ازاں پینل ڈسکشن میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ پروگرام کے دوسرے روز شفا الملک میموریل اسپتال میں اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں گرد و نواح کی خواتین کا مفت معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو یونانی ادویات فراہم کی گئیں۔

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں، علی امین گنڈا پور
  • محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلیے دوبارہ نامزد
  • محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کا ایک بار پھر امکان
  • بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونیکا امکان، مجوزہ نام بھی سامنے آگیا
  • سونے کی قیمت میں کمی چاندی مزید مہنگا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
  • پاکستان میں دیہات کی زندگی شہروں سے زیادہ مہنگی ہوگئی
  • فیروز خان کی دوسری اہلیہ سے بھی علیحدگی ہوگئی؟ پوسٹ وائرل
  • ہمدرد یونیورسٹی میں پی سی او ایس آگاہی پروگرام کا انعقاد
  • خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو وزیر بنا دیا گیا