پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہو گیا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
بھارت کی پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی ایونٹس سے آوٹ کرانے کی سازش بے نقاب
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لیٹر تھی، وزارت خزانہ نے رات گئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرول آج سے 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
بنوں میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 2 دہشتگرد ہلاک
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نوٹیفکیشن جاری کر مٹی کے تیل کی قیمت ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈیزل کے بعد مٹی پیسے فی لیٹر کی قیمت میں پیٹرول اور کر دیا
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔