حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اور پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2.
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول پر لیوی کم کرکے 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر کردی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے مقرر کردی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ وفاقی حکومت وی نیوز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیمت
پڑھیں:
تاریخی اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، سونے کی قیمت میں آج 7000 کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 7000 روپے کمی کے بعد 423,662 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6002 روپے کمی کے بعد363,221 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 332,964 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 70 ڈالر کمی کے بعد 4013 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا