صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ماہ جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو 11 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 71 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 263 روپے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ فی کلو قیمت میں 7 روپے 51 پیسے کمی کی گئی ہے، صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت191 روپے 80 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے آئندہ ماہ کے لیے ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ایل پی جی کی قیمت کے لیے

پڑھیں:

ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مزید مضبوط

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت میں اضافہ، حالیہ 50 کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے بعد اپریل 2026 میں یوروبانڈز کے سرمایہ کاروں کو مزید 1.3 ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے انتظام اور ترسیلات زر میں بتدریج اضافے جیسے عوامل روپے کے استحکام کا سبب بنے ہیں۔

وزیر خزانہ کی جانب سے رواں سال 43 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد کی توقع، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری اور عالمی مالیاتی اداروں و کمرشل بینکوں سے فنڈز کے معاملات میں آسانیاں بھی روپے کے حق میں مثبت اشارے قرار دیے جا رہے ہیں۔

جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر ایک موقع پر 23 پیسے کی کمی کے بعد 281 روپے 7 پیسے تک نیچے آگیا، تاہم سپلائی میں بہتری اور مارکیٹ فورسز کی خریداری بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 27 پیسے پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور کاروبار کے اختتام پر یہ 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • اب چاندی بھی عوام کی پہنچ سے دور
  • سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • کراچی سمیت سندھ ‘ آٹے کی فی کلو قیمت میں3روپے کا اضافہ
  • کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی اڑان جاری
  • گندم کے وافر ذخائر کے باوجود کراچی سمیت سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی اڑان جاری، ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی
  • ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مزید مضبوط
  • سندھ میں گندم وافر ذخائر کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ