حکومت کا پیٹرول بم گرانے کا فیصلہ، فی لیٹر قیمت میں کتنے بڑے اضافے کا خدشہ؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بری خبر، حکومت یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئی قیمتوں سے متعلق سمری آج وزارتِ پٹرولیم کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے حتمی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مجوزہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور روپے کی قدر میں حالیہ کمی کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کا خرچ بڑھے گا بلکہ اس کے اثرات دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوں گے، جس سے مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں استحکام رہا، تاہم عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کی وجہ سے حکومت کو ایک بار پھر قیمتیں بڑھانے کی طرف جانا پڑ رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 30 جون کی شب یا یکم جولائی کی صبح متوقع ہے، جس کا اطلاق آئندہ 15 دنوں کے لیے ہو گا۔
دوسری جانب شہری حلقوں میں اس ممکنہ اضافے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کئی شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ عام آدمی کے لیے مزید معاشی دباؤ کا سبب بنے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوگرا پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے پیٹرولیم مصنوعات شہباز شریف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے یکم جولائی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوگرا پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے پیٹرولیم مصنوعات شہباز شریف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے یکم جولائی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی قیمت میں کے لیے
پڑھیں:
اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کردیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کردیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ گیس کھپت 15 مکعب میٹر سے زائد ہونے کی صورت میں فکسڈ چارجز ایک ہزار روپے اضافے سے 3 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق روٹی تندور، کمرشل، جنرل انڈسٹری، سی این جی سیکٹر، سیمنٹ اور کھاد کے شعبے کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔
اوگرا ترجمان نے بتایا کہ بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں جبکہ گیس کے گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ ہو گا۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاور پلانٹس کے لیے گیس 16.66 فیصد منہگی کی گئی ہے۔
بجلی کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 175 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ جنرل اندسٹری کے لیے گیس کی قیمت 150 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کے بعد 2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس قیمت 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔